یوپی اسمبلی میں عتیق احمد اور خالد عرف اشرف کو تعزیت پیش کی گئی لکھنو: اترپردیش اسمبلی کے صدر ستیش مہانا نے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ خالد عظیم اور عتیق احمد یوپی اسمبلی کے رکن رہے ہیں۔ وہ پریاگ راج کے پچھمی حلقہ سے بطور رکن اسمبلی منتخب ہوکر آۓ تھے۔
انہوں نے موحوم عتیق احمد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہویے کہا کہ وہ (عتیق احمد) یوپی اسمبلی کے کئی بار رکن رہ چکے ہیں۔ ان کا انتقال اپریل ماہ میں ہوا۔ وہ 2004 میں رکن پارلیمان بھی رہ چکے ہیں۔ ہم سبھی انکو خراج عقیدت یش کرتے ہیں۔ ان کے روح کو سکون پہنچے اس کے لئے دعا بھی کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ سرمائی اجلاس کے دوران امیش پال قتل کا واقعہ پیش آیا تھا۔اس کے بعد اسمبلی میں اکھلیش یادو اور وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کے مابین تلخ بحث ہوئی تھی۔ اسی دوران وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مافیا کو مٹی میں ملانے کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:Umesh Pal Murder Case: شائستہ پروین نے وزیر اعلیٰ اور چیف جسٹس کو خط لکھا، مجسٹریل انکوائری کا مطالبہ
اس کے بعد ایس ٹی ایف نے امیش پال قتل کیس میں ملزم عتیق کے بیٹے اسد کا انکاونٹر کیا تھا۔ ان کے ساتھ دیگر ملزمان کا بھی انکاؤنٹر ہوا۔ اسی دوران عتیق احمد اور اشرف کو تین بندوق بردار نوجوان نے صحافی کے بھیس میں گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔