اردو

urdu

ETV Bharat / state

یو پی: اسمبلی کی 11 سیٹوں پر ضمنی انتخاب 21 اکتوبر کو - یوپی ضمنی انتخاب

الیکشن کمیشن نے اترپردیش میں اسمبلی کی 11 سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے اس کے لئے 21 اکتوبر کی تاریخ طے کی ہے۔

یو پی اسمبلی ضمنی انتخاب تاریخ کا اعلان

By

Published : Sep 21, 2019, 3:20 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 11:27 AM IST

ضمنی انتخابات کے لئے تاریخ کا اعلان ہوتے ہی ان اسمبلی حلقوں میں ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا ہے۔ضمنی انتخابات کے لئے نوٹیفکیشن 27 ستمبر کو جاری ہوگا جبکہ 4 اکتوبر تک پرچہ نامزدگی داخل کئے جائیں گے۔ اس کے اگلے دن کاغذات کی جانچ ہوگی اور سات اکتوبر ناموں کے واپسی کا آخری دن ہوگا۔
ریاست کے جلال پور، پرتاپ گڑھ،رامپور، لکھنؤ کینٹ، گنگوہ، مانکپور،بلیا، اگلاس، زید پور،ٹنڈلہ اور گھوسی سیٹ پر ضمنی انتخابات منعقد ہوں گے ان سیٹوں پر 21 اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور 24 اکتوبر کو نتائج کا اعلان ہوگا۔
رامپور اور جلال پور سیٹیں چھوڑکر سبھی سیٹیوں پر بی جے پی کا قبضہ تھا۔ رامپو اعظم خان کے اور امبیڈکر نگر سے راکیش پانڈے پارلیمنٹ کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔ضلع مئو کی گھوسی سیٹ سے رکن اسمبلی بھاگو چوہان کو بہار کو گونر مقرر کئے جانے کی وجہ سے یہ سیٹ خالی ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ ریاست کے ہمیر پور سیٹ پر 23 ستمبر کو ضمنی الیکشن ہورہا ہے جس کے لئے انتخابی مہم آج شام چار بجے ختم ہوجائےگی۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 11:27 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details