مزدورں کا کہنا ہے کہ انہیں لاک ڈاؤن میں نوکری سے نکال دیا گیا اور انتظامیہ گھر بھی جانے نہیں دے رہی ہے ۔ہم فاقہ کشی پر مجبور ہیں لیکن کوئی سننے والا نہیں ہے۔حالات بے قابو ہوتا دیکھ پولیس نے تمام مزدوروں کو گھر بھیجنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ڈپٹی کمشنر پولیس (زون II) ہریش چندر نے بتایا کہ گاؤں بیروری میں رہنے والے مزدور ڈیلٹا ون میٹرو اسٹیشن کے قریب جمع تھے۔ یہاں انہوں نے گھر جانے کے بارے میں نعرے بازی کی۔
موقع پرپہنچنے پرپولیس اور انتظامیہ کے اہلکاروں نے انہیں سمجھا بجھا کر پر سکون کیا۔ انھیں گھر بھیجنے کا انتظام کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
مزدور رینا مشرا اور دیواکرائے نے بتایا کہ کمپنیاں لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند ہیں۔ کھانا خریدنے کے لئے پیسے نہیں ہیں۔ مکان مالک مسلسل کرایہ کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ ان کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں۔ نوکریاں نہ ہونے کی وجہ سے کھانے پینے کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر پولیس (زون II) ہریش چندر نے بتایا کہ سب کو بھیجنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔