اردو

urdu

ETV Bharat / state

UP Additional Chief Secretary Visits Darul Uloom Deoband: دارالعلوم دیوبند بھارتی تہذیب و ثقافت کا مثالی مرکز، چیف سکریٹری کا دارالعلوم دیوبند کا دورہ

اترپردیش کے ایڈیشنل چیف سکریٹری رجنیش دوبے Uttar Pradesh Additional Chief Secretary Rajneesh Dubey نے آج دارالعلوم دیوبند Darul Uloom Deoband کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کا طرز تعمیر اور تہذیب میں رچا بسا ماحول دیکھ کر سمرقند و بخارا کی یاد تازہ ہوگئی۔ خاص بات یہ ہے کہ دارالعلوم جیسے اسلامی ادارہ نے اپنے فن تعمیر میں بھارت کی مشترکہ تہذیب کے نمونے پیش کئے ہیں۔ شستہ اردو میں شاعرانہ اسلوب اختیار کرتے ہوئے دوبے نے دارالعلوم کو بھارتی تہذیب و ثقافت اور درسگاہ علوم اسلامیہ کا مثالی مرکز قرار دیا۔

اترپردیش کے ایڈیشنل چیف سکریٹری رجنیش دوبے نے دارالعلوم دیوبند کا دورہ کیا
اترپردیش کے ایڈیشنل چیف سکریٹری رجنیش دوبے نے دارالعلوم دیوبند کا دورہ کیا

By

Published : Jan 15, 2022, 10:03 AM IST

دورہ دارالعلوم دیوبند کے دوران ایڈیشنل چیف سیکریٹری رجنیش دوبے UP Additional Chief Secretary visits Darul Uloom Deoband کے ہمراہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سمیت اعلیٰ افسران موجود تھے۔ انہوں نے ادارہ کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی و دیگر ذمہ داران سے ملاقات کی اور دارالعلوم دیوبند کی خدمات کو ستائش کی۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری رجنیش دوبے Uttar Pradesh Additional Chief Secretary Rajneesh Dubey اور ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ نے دارالعلوم دیوبند کی تاریخی لائبریری میں موجود قیمتی اور نایاب کتابوں کو دیکھ کر کہا کہ یہ نادر و نایاب کتب کا ذخیری ملک و قوم کا گراں قدر اثاثہ ہے اس کا تحفظ ضروری ہے۔

اترپردیش کے ایڈیشنل چیف سکریٹری رجنیش دوبے نے دارالعلوم دیوبند کا دورہ کیا

اس موقع پر مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے افسران کے سامنے دارالعلوم دیوبند کی تاریخ پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ یہ ادارہ 1866 میں قائم ہوا تھا جس نے ملک کی آزادی میں بنیادی کردار ادا کیا ہے اور آزادی کے بعد سے یہ ادارہ ملک کی تعمیر و ترقی میں بھی نہایت اہم رول ادا کر رہا ہے۔ یہ خالص مذہبی تعلیمی ادارہ ہے جس نے ہمیشہ امن وآشتی اور بھائی چارے کا پیغام دیا ہے۔

دریں اثنا ایڈیشنل چیف سکریٹری رجنیش کمار دوبے نے صحافیوں سے بتایا کہ دارالعلوم دیوبند کے بارے میں بہت کچھ سنا اور پڑھا ہے، کافی دنوں سے یہاں آنے کی خواہش تھی، آج یہاں پہنچ کر بہت اچھا لگا، ادارہ کے ذمہ داران سے ملاقات کی اور بہت خوشگوار ماحول میں علمی گفتگو ہوئی۔ ساتھ ہی ادارے کی تاریخی لائبریری کو دیکھ کر خوشی ہوئی، جہاں نایاب اور تاریخی کتابیں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

افسران نے لائبریری وغیرہ کے ساتھ دارالعلوم دیوبند کی مشہور مسجد رشید کے علاوہ ادارے کی قدیم اور تاریخی عمارتوں کا بھی معائنہ کیا۔ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ نے کہا کہ یہ رسمی دورہ ہے، دارالعلوم دیکھنے یہاں پہنچے ہیں۔ ادارے کی ذمہ داران سے نہایت خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی۔ کووڈ رہنما خطوط پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے ماسک وغیرہ کا مسلسل استعمال کرنے اور ڈبل ویکسینیشن کروانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر کورونا سے لڑنا ہے، سب کے تعاون کی ضرورت ہے اور ویکسینیشن و گائیڈ لائنز پر عمل کرنا لازمی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details