اردو

urdu

ETV Bharat / state

یوپی: یومیہ 650 بچے لقمہ اجل بن جاتے ہیں - یومیہ 650 بچے بنتے ہیں لقمہ اجل

ریاستی حکومت اب عدم تغذیہ کے شکار بچوں کے کنبوں کی شناخت کرکے ایک گائے بھی دے گی اور اس کی دیکھ بھال کا خرچ بھی فراہم کرے گی۔

uttar pradesh: 650 kids die daily due to malnutrition
یوپی: عدم تغذیہ کے باعث یومیہ 650 بچے بنتے ہیں لقمہ اجل

By

Published : Sep 5, 2020, 4:19 PM IST

اترپردیش میں روزانہ تقریبا 650 بچے عدم تغذیہ کی وجہ سے موت کے شکار ہوتے ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق یہ حالات گزشتہ چار پانچ سال سے بنے ہوئے ہیں۔ بچوں کو صحت بخش خوراک کے لئے ریاستی حکومت کروڑوں روپئے خرچ کرتی ہے۔ اترپردیش کے گاؤں میں 25 فیصد سے زیادہ بچے عدم تغذیہ کا شکار ہیں۔ 7 ستمبر سے تغذیہ ماہ شروع ہونے پر حکومت ایک اختراعی اسکیم شروع کررہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت اگلے چھ مہینوں میں عدم تغذیہ میں ایک فیصدی کمی لانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

ریاستی حکومت اب عدم تغذیہ کے شکار بچوں کے کنبوں کی شناخت کر کے ایک گائے بھی دے گی اور اس کی دیکھ بھال کا خرچ بھی فراہم کرے گی تاکہ بچوں کو اچھی خوراک مل سکے۔ حکومت ایسے فی کنبے کو گائے کی دیکھ بھال کے لئے 900 روپئے فی ماہ دے گی۔ وزیر اعلیٰ دو مہینے بعد اس کام کا خود جائزہ لیں گے اور اچھا کام کرنے والے اضلاع کو انعام سے نوازیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details