حج ہاؤس سے بھلے ہی عازمین حج مقدس سفر پر جاتے ہوں، لیکن اسے انتظامیہ کی غفلت کہیں یا کچھ اور وہاں پر جواریوں نے ڈیرہ ڈال رکھا ہے۔
یوپی حج ہاؤز جواریوں کے اڈے میں تبدیل
ریاست اترپردیش کے دار الحکومت لکھنؤ سے 21 جولائی کو عازمین حج کی حج کے لیے روانگی ہوگی لیکن اس سے قبل حج ہاوز میں بد انتظامی کو لیکر کئی معاملات سامنے آئے ہیں۔
یوپی حج ہاؤس بنا جواریوں کا اڈا
یوپی حج ہاؤس سے مقدس سفر پر جانے کے لئے ہر روز سیکڑوں کی تعداد میں عازمیں حج کے علاوہ ان کے متعقلین یہاں آتے ہیں اور قیام کرتے ہیں لیکن جواریوں کے وجہ سے ان میں عدم تحفظ پایا جارہا ہے۔
حالانکہ یہاں پر پولیس کا معقول بندوبست بھی ہے لیکن اس کے باوجود جواریوں کا ڈیرہ ڈالنا حیرت انگیز ہے۔