ضلع بارہ بنکی کے زید پور پولیس تھانہ کے کانسٹیبل امریش سنگھ بگھیل کو خبر ملی کے بلٹ موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کے پاس غیر قانونی مارفین نامی منشیات ہے۔ جب پولیس نے ان کا تعاقب کیا تو یہ دونوں ملزمان بھاگنے لگے لیکن وہ پولیس کی پکڑ سے بچ نہ سکے۔
منشیات فروش و بائیک چور گرفتار ان دونوں ملزمین کی شناخت سوادیش موریہ اور کیلاش گوتم کے طور پر ہوئی ہے اور دونوں کے پاس سے آدھا آدھا کلو مارفین ضبط کیا گیا ہے جن کی قیمت لگ بھگ تین کروڑ ہے۔
ضلع کے دوسرے کوٹھی پولیس تھانہ کی پولیس نے موٹر سائیکل چوری کرنے والے تین رکنی گروہ کو گرفتار کیا ہے اور ان چوروں کے پاس سے 5 موٹر سائیکلیں بھی ضبط کی گئی ہیں۔ دلچسپ بات یہ رہی کہ ان میں سے ایک موٹر سائیکل خود ضلع کے ہی ایک کانسٹیبل کی تھی۔
یہ گروہ بارہ بنکیر لکھنؤ اور آس پاس کے اضلاع میں موٹر سائیکل چوری کرتے تھے. پولس ان کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت کارروائی کر رہی ہے۔
ان ملزمین کے نام امریش ، کنا عرف ہری رام اور کوٹھی سنیل کمار ہے۔