اردو

urdu

ETV Bharat / state

Uttar Pradesh Sports Authority محکمہ کھیل میں اسپورٹس کوچ تقرری کی کارروائی تیز - ایڈیشنل چیف سکریٹری

اسپورٹس کوچ تقرری کی کارروائی تیز ہو گئی ہے۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری اور اسپورٹس ڈاکٹر نونیت سہگل نے آج باپو بھون میں واقع اپنے دفتر میں اسپورٹس کوچ کی تقرری کے سلسلہ میں محکمہ جاتی افسران کو ضروری ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اس سال کے آخر تک سبھی خالی عہدے پُر کیے جائیں۔ Utarr Pradesh Sports Authority

محکمہ کھیل میں اسپورٹس کوچ تقرری کی کارروائی تیز
محکمہ کھیل میں اسپورٹس کوچ تقرری کی کارروائی تیز

By

Published : Oct 20, 2022, 11:20 AM IST

لکھنو:ایڈیشنل چیف سکریٹری نے کہاکہ محکمہ کھیل میں اسپورٹس کوچ کے 264 عہدے خالی ہیں۔ان عہدوں کو کمیشن کے توسط سے بھرا جانا ہے۔ 50عہدوں پر بھرتی کی مانگ کمیشن کو ارسال کی جا چکی ہے۔ جلدازجلد باقی دیگر عہدوں کی سبھی مکمل کرکے پبلک سروس کمیشن کو بھیج دیا جائے۔ Utarr Pradesh Direct To Fulfil Vacant Coach Post For Different Category

انہوں نے کہاکہ کمیشن سے تال میل قائم کر بھرتی کے عمل کو شروع کرایا جائے۔ ریاستی حکومت کھیل کو فروغ دینے کے تئیں بےحد حساس ہے۔ شہر سے لےکر گاوں تک کھیل کی بنیادی سہولیات کو فروغ دیا جا رہا ہے۔گاوں گاوں کھیل میدان تیار کرائے جا رہے ہیں۔ قومی اور بین الاقوامی سطح کی کھیل سہولیات کو فروغ دیاجا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ کھیل صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملے۔

یہ بھی پڑھیں:Khargone Violence: کھرگون تشدد معاملہ میں نابالغ بچے پر 2.9 لاکھ کا جرمانہ

انہوں نے کہاکہ اس مقصد کی حصولیابی کےلئے اسپورٹس کوچ کا رول کافی اہم ہے۔ کوچ کے بغیر کھلاڑیوں با صلاحیت امیدوار کو تراشا نہیں جا سکتا ہے۔ اس کےلئے ضروری ہے کہ ہر ضلع میں وافر مقدار میں اسپورٹس کوچ تعینات رہیں۔میٹنگ میں ڈائرکٹر -اسپورٹس آر پی سنگھ سمیت دیگر سینئر محکمہ جاتی افسران موجود تھےUtarr Pradesh Direct To Fulfil Vacant Coach Post For Different Category

ABOUT THE AUTHOR

...view details