اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی : مرحوم عثمان قدوائی میموریل کیرم ٹورنامنٹ کا اہتمام - بارہ بنکی میں گاندھی جینتی سمارو ٹرسٹ

بارہ بنکی میں کیرم کے کھلاڑی مرحوم عثمان قدوائی کی یاد میں 'مرحوم عثمان قدوائی میموریل کیرم ٹورنامنٹ' کا اہتمام کیا گیا۔ اس ٹورنمنٹ میں عمر کی پابندی نہیں تھی، اسلئے تمام عمر کے لوگوں نے اس کھیل میں حصہ لیا۔

مرحوم عثمان قدوائی میموریل کیرم ٹورنامنٹ کا اہتمام
مرحوم عثمان قدوائی میموریل کیرم ٹورنامنٹ کا اہتمام

By

Published : Aug 16, 2021, 4:32 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں گاندھی جینتی سمارو ٹرسٹ کی جانب سے منائی جا رہی 'اگست انقلاب تقریب' کے تحت مہاتما گاندھی اسپورٹ کلب نے مرحوم عثمان قدوائی میموریل کیرم ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا ۔ضلع کا یہ پہلا کیرم ٹورنامنٹ ہے، جس میں 14 ڈبلس اور 8 سنگلس ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔


واضح رہے کہ مرحوم عثمان قدوائی کیرم کے بہت بڑے کھلاڑی تھے، وہ خود تو کیرم کھیلتے ہی تھے لیکن لوگوں کو بھی کیرم کھیلنے کی طرف راغب کرتے تھے۔ اسی لئے کووڈ-19 اور برسات کے موسم میں ان کی یاد یہ ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:بارہ بنکی: ضلع مجسٹریٹ کی دلچسپی سے بدل رہی ہے ضلع لائبریری کی تصویر

کیرم ٹورنامنٹ میں عمر کی پابندی نہیں تھی، اسلئے تمام عمر کے لوگوں نے اس میں شرکت کی۔ کیرم ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والوں نے کنوینرس کی ستائش کی اور امید ظاہر کی کہ اس سے ضلع کے کھلاڑیوں کو ایک پلیٹ فارم حاصل ہوگا اور ضلع کا نام بھی روشن ہوگا۔

مرحوم عثمان قدوائی میموریل کیرم ٹورنامنٹ کا اہتمام

ٹورنامنٹ کے کنوینرس کے مطابق کیرم ایک مہنگا کھیل ہے، یہ ہر شخص کے بجٹ میں نہیں ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں متعدد ایسے بہترین کھلاڑی ہیں جو وسائل کے فقدان کی وجہ سے کیرم کھیل نہیں پا رہے ہیں اسلئے اس ٹورنامنٹ کے ذریعہ انہیں ایک بہتر پلیٹ فارم بھی ملا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details