یہاں عالمی شہرت یافتہ درگاہ مخدوم علاؤالدین رحمت اللہ علیہ عرف صابر پاک کا سات سو بانواں عرس منایا جا رہا ہے۔
یہ عرس ہر برس 6 ربیع الاول سے شروع ہوتا ہے اور 17 ربیع الاول تک جاری رہتا ہے۔
اس سال عرس کورونا وائرس وبا کی وجہ سے سماجی دوری اور حکومت کی گائڈ لائن کے مطابق منایا جا رہا ہے۔
درگاہ کے نائب سجادہ نشیں میاں علی شاہ نے بتایا صابر پاک صاحب کی درگاہ پر ملک اور بیرون ملک سے لوگ اپنی اپنی مرادیں لے کر آتے ہیں اور منٌتیں مانگتے ہیں۔