عرس رضوی آئندہ 23، 24 اور 25 اکتوبر کو منایا جائےگا۔ درگاہ کمیٹی نے تین روزہ عرس کا پوسٹر جاری کر دیا ہے۔ اس سال 101 واں عرس رضوی اپنے روایتی انداز میں شہر کے ایف آر اسلامیہ انٹر کالج کے میدان پر اختتام پزیر ہوگا۔
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں فاضلِ بریلوی عرسِ رضوی اس برس آئندہ 23، 24 اور 25 اکتوبر کو منایا جائےگا۔ یہ عرس ہر برس اسلامی کلینڈر کے مطابق 23، 24 اور 25 صفر کو منایا جاتا ہے۔
یہ اتفاق ہے کہ اس برس اسلامی اور انگریزی کلینڈر کی تاریخیں ایک جیسی ہیں۔ درگاہ کمیٹی نے عرس سے متعلق پوسٹر جاری کر دیا ہے۔ عرس کی سبھی رسم درگاہ اعلیٰ حضرت کے اہم بزرگ حضرت سبحان رضا خاں کی زیر سرپرستی ادا کی جائے گی۔
جبکہ عرس کی تقریبات درگاہ کے سجادہ نشین حضرت احسن رضا خاں کے صدارت میں اختتام پزیر ہونگی۔
عرس میں شرکت کرنے کے لئے ملک اور بیرونی ممالک سے لاکھوں زائرین شرکت کرینگے۔ عالمی ستح پر معروف شعراء اور شہرت یافتہ مقرر تقاریر مسلمانوں کے ذاتی، معاشی، سماجی، سیاسی اور علمی موضوعات پر تفصیل سے چرچہ کرینگے۔
درگاہ اعلیٰ حضرت کمیٹی کے ترجمان ناصر قریشی نے بیاتا کہ 23 اکتوبر کو بعد نماز فجر رضا مسجد میں قرآن خوانی ہوگی۔ دن میں اعظم نگرواقع اللہ بخش قریشی کے مکان سے پرچم کشائ ہوگی۔ اسی کے ساتھ تین روزہ عرس رضوی کا آغاز ہو جائےگا۔
درگاہ سجادہ نشین مفتیٰ احسن رضا خاں اسی دن نگر پنچایت ٹھریا نجابت خاں پہنچکر پرچمی جلوس کو روانہ کرینگے۔
اس پرچمی جلوس میں ہزاروں زائرین ٹھریا سے پیدل چلکر تقریباً 15 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے درگاہ پہنچینگے۔ درگاہ سے پرچم کشائی کا جھنڈا عرس گاہ ایف آر اسلامیہ انٹر کالج پہنچےگا اور اسی کے ساتھ عرس گاہ پر تین روزہ عرس کی تقریبات کا سلسلہ شروع کیا جائےگا۔ اسی رات میں مشاعرہ ہوگا اور یہ رات بھر چلتا رہےگا۔
24 اکٹوبرکو یعنی عرس کے دوسرے دن صبح 9 بجکر 58 منٹ پر حضرت ریحان رضا خاں کے کل کے رسم ادا کی جائےگی۔
دن میں مختلف پروگرام کا سلسلہ جاری رہیگا۔ رات میں تقاریری پروگرام شروع ہوگا اور رات میں 1 بجکر 40 منٹ پر حضرت مفتی اعظم کے کلیر شریف کی رسم ادا کی جائےگی۔
25 اکتوبر کو صبح سے ہی عالمِ اسلام سے مشہور و معروف شعراء نعت و منقبت پڑھینگے۔ دوپہر 2 بجکر 38 منٹ پر اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں کا 101 واں عرس رضوی اختتام پزیر ہوگا۔
غور طلب ہے کہ بریلی میں عرس رضوی میں شرکت کرنے کے لئےتقریاً سات لاکھ زائرین شرکت کرتے ہیں۔ عرس گاہ پر لائٹ، پانی اور ٹوائلٹ کا انتظام کرنا بریلی مئونسپل کارپوریشن کی ذمہ داری رہتی ہے۔
نیز ضلع انتظامیہ اور پولس اہلکاروں کا بھی معقول انتظام کیا جاتا ہے۔