اردو

urdu

ETV Bharat / state

بریلی: پرچم کشائی کے ساتھ عرس رضوی کا آغاز

میڈیا انچارج ناصر قریشی نے بتایا کہ 'آج تین روزہ عرسِ رضوی کی شروعات درگاہ اعلیٰ حضرت پر واقع رضا مسجد میں قرآن خوانی سے ہوئی۔

بریلی: پرچم کشائی کے ساتھ شروع ہوا عرس رضوی کا آغاز
بریلی: پرچم کشائی کے ساتھ شروع ہوا عرس رضوی کا آغاز

By

Published : Oct 3, 2021, 6:26 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی میں سُنی بریلوی مسلک کے اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضلے بریلوی کے 3 روزہ سالانہ (103ویں) عرس رضوی کا آغاز آج پرچم کشائی کی رسم کے ساتھ ہوا۔

عرس گاہ اسلامیہ انٹر کالج کے میدان کے گیٹ پر درگاہ کے سربراہ حضرت مولانا سبحان رضا خان (سبحانی میاں) نے علمائے کرام اور عقیدت مندوں کی موجودگی میں رضوی پرچم لہرایا۔ اس رسم کے ساتھ تین روزہ عرس رضوی کا آغاز ہو گیا۔

بریلی: پرچم کشائی کے ساتھ شروع ہوا عرس رضوی کا آغاز

حجّت الاسلام مفتی حامد رضا خان (حامد میاں) صاحب کا کُل شریف رات 10.35 بجے ہوا۔ اس کے بعد آل انڈیا طرحی نعتیہ مشاعرہ شروع ہوا، جو آدھی رات کے بعد تک جاری رہا۔

عرس کی تمام تقریبات کووڈ 19 کی گائیڈلائن کے مطابق درگاہ کے سربراہ حضرت مولانا الحاج سبحان رضا خان (سبحانی میاں) کی سرپرستی، سجادہ نشین مفتی احسن رضا قادری (احسن میاں) کی صدارت اور عرس انچارج سید آصف میاں کی نگہبانی میں ادا کی جا رہی ہیں۔ آل انڈیا نعتیہ مشاعرے کی نظامت قاری ناظر رضا نے ادا کیں۔

یہ بھی پڑھیں: گاندھی نگر: حضرت شاہ عالم درگاہ میں بی جے پی رہنما عرفان احمد نے حاضری دی

میڈیا انچارج ناصر قریشی نے بتایا کہ 'آج تین روزہ عرسِ رضوی کی شروعات درگاہ اعلیٰ حضرت پر واقع رضا مسجد میں قرآن خوانی سے ہوئی۔ دن میں رضوی پرچم سجاد نشین مفتی احسن میاں کی قیادت میں اعظم نگر محلہ میں واقع اللہ بخش کے گھر سے درگاہ اعلیٰ حضرت پر لایا گیا۔ یہاں سلامی دینے کے بعد پرچم عرس گاہ یعنی اسلامیہ انٹر کالج کے میدان میں پہنچا۔

'عشق و محبت، اعلیٰ حضرت اعلیٰ حضرت' کے بلند نعروں کے ساتھ درگاہ کے سربراہ حضرت مولانا سبحان رضا خان (سبحانی میاں) نے سجادہ نشین مفتی احسن میاں اور علمائے کرام کی موجودگی میں پرچم کو اسلامیہ کے گیٹ پر لگاکر پرچم کشائی کی رسم ادا کی۔ پرچم کشائی کے بعد درگاہ کے سربراہ حضرت سبحانی میاں اور سجادنشین مفتی احسن میاں نے ملک و دنیا میں امن و امان اور خوشحالی اور کورونا کے خاتمے کے لیے دعا کی۔

حجت الاسلام کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے مفتی سلیم نوری بریلوی نے کہا کہ 'آپ نے آپنے اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں کی لکھی ہوئی کتابوں کو دنیا کے پردے پر لانے کا کام کیا۔ مدرسہ منظر اسلام کے فروغ کے لیے بہت کام کیا۔ حجت الاسلام کا کُل شریف رات 10.35 پر ادا کیا گیا۔'

سجادہ نشین مفتی احسن میاں نے دعائے خیر کی۔ اس کے بعد طرحی نعتیہ مشاعرہ مفتی سلیم نوری، مفتی عاقل رضوی، مفتی انور علی، مفتی سید کفیل ہاشمی کی زیر نگرانی اختتام ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details