درگاہ حضرت محمود میاں پر ہر مذہب و ملت کے لوگ بڑی تعداد میں شریک ہوتے ہیں اور جہاں وہ مزار مبارک پر گل پوشی اور چادر پوشی کرتے ہیں وہیں وہ مرادیں بھی مانگتے ہیں۔ اس سلسلے میں آج سہ روزہ سالانہ عرس مبارک کا آغاز ہو گیا۔
ریاستی حکومت کے ذریعے جاری کردہ کورونا وائرس کے گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے عرس کی رسومات ادا کی جا رہی ہیں۔