اردو

urdu

ETV Bharat / state

Qul Sharif Ceremony in Bareilly: حسنی میاں کا دو روزہ عرس قل شریف کی رسم کے ساتھ مکمل - خانقاہ عالیہ نیازیہ

خانقاہ عالیہ نیازیہ Khanqah E Aalia Niazia in Bareilly کے مینیجر محمد سبطین میاں نیازی عرف شبّو میاں نے بتایا کہ حضرت حسنی میاں کے دو روزہ عرس میں بعد نماز ظہر میلاد شریف کا پروگرام منعقد کیا جاتا ہے۔ شام کو بعد نماز مغرب محفل سماع کا انعقاد ہوتا ہے۔ Qul Sharif Ceremony in Bareilly

Qul Sharif Ceremony in Bareilly
حسنی میاں کا دو روزہ عرس قل شریف کی رسم کے ساتھ اختتام پزیر

By

Published : Jun 22, 2022, 4:02 PM IST

بریلی:اترپردیش کے بریلی میں واقع خانقاہ عالیہ نیازیہ Khanqah E Aalia Niazia in Bareilly میں حضرت شاہ نیاز احمد قبلہ کے پانچویں جانشین حضرت محمد حسنین میاں عرف حسنی میاں کا دو روزہ عرس Hasni Mian's Two-day Urs آج قل شریف کی رسم کے ساتھ ختم ہوا۔ اس میں شامل ہونے کے لیے دور دراز سے ہزارویں عقیدت مندوں اور زائرین نے شرکت کی۔

حسنی میاں کا دو روزہ عرس قل شریف کی رسم کے ساتھ اختتام پذیر

خانقاہ عالیہ نیازیہ میں بروز پیر سے حضرت حسنی میاں کے دو روزہ عرس کا آغاز ہوا تھا۔ خانقاہ کے سجادہ نشین شاہ محمد حضرت مہدی میاں کی قیادت میں صبح بعد نماز فجر قرآن خوانی سے عرس کا آغاز ہوا۔ دن میں ہزاروں زائرین نے خانقاہ میں بزرگان دین کے مزارات پر حاضری دی اور ملک و قوم و ملت کی سالمیت کے لیے دعائے خیر کی۔ عاشقان شاہ نیاز کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری و ساری رہا اور رات بھر محفل سماع کا دور چلتا رہا۔Qul Sharif Ceremony in Bareilly

محفل سماع کے درمیان رات میں ڈیڑھ بجے حضرت تقی عزیز میاں کے وصال قل شریف کی رسم ادا کی گئی۔ اس میں دور دراز سے آئے زائرین نے عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سلطان ہند خواجہ غریب نواز اجمیر شریف، حضرت نظام الدین اولیاء دہلی و دیگر کئی خانقاہوں کے سجادہ نشین بھی موجود رہے۔ Hasni Mian's two-day Urs ends

خانقاہ عالیہ نیازیہ کے مینیجر محمد سبطین میاں نیازی عرف شبّو میاں نے بتایا کہ حضرت حسنی میاں کے دو روزہ عرس میں بعد نماز ظہر میلاد شریف کا پروگرام منعقد کیا جاتا ہے۔ شام کو بعد نماز مغرب محفل سماع کا انعقاد ہوتا ہے۔ اس میں ملک کے مختلف علاقوں سے آئے قوال، قوالی کے ذریعے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔ اس عرس میں شرکت کرنے کے لیے تمام سجادہ نشینوں کے علاوہ ملک کے کلاسیکل موسیقی کے نامور فنکار بھی شرکت کرتے ہیں۔ Qul Sharif Ceremony in Bareilly

یہ بھی پڑھیں:

Khanqah E Aalia Niazia in Bareilly: خانقاہ عالیہ نیازیہ کی جانب سے سجادگان اور عوام کے نام پیغام

ABOUT THE AUTHOR

...view details