لکھنو:حضرت دادا میاں نے انسانیت کے حوالے سے دنیا کے سامنے ایسی مثالیں پیش کیں جس کی روشنی ہر طرف بکھری ہوئی ہے۔ آپ نے اپنی مختصر سی عمر میں اتنا کام کر دکھایا، اس کی مثال ملنا مشکل ہے۔ اس کی جیتی جاگتی مثال ملک و بیرون ملک میں لاکھوں کی تعداد میں پھیلے ہوئے ان کے مریدین و عقیدت مند ہیں۔ دادا میاں کی پیدائش 25 ربیع الاول 1284ھ مطابق 1867ء میں اتر پردیش کے رام پور کے قصبہ بھینسونڑی میں ایک علمی میں گھرانے میں ہوئی۔
ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد 1886 میں فوج میں ملازمت اختیار کر لی۔ اسی درمیان بنگال میں 1896 میں حضرت سیدنا مولانا عبدالحی ہے چئگامی کے مرید ہوگئے۔ پھر خلافت اور اجازت کے بعد 1905 میں لکھنؤ محلہ صدر بازار میں قیام کیا۔ دادا میاں کی وفات 24 ربیع الاول تین 1911 بروز اتوار لکھنؤ میں ہوئی۔ اپنی پسند کی جگہ مال ایونیو میں مدفون ہوئے۔