میرٹھ:ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں واقع میلہ نوچندی سینکڑوں برسوں سے ہندو مسلم بھائی چارہ کو قائم رکھنے میں اہم رکھتا ہے۔ نوچندی میلے کے موقعے پر عرس کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ یہ سلسلہ برسوں سے جاری ہے۔ ضلع انتظامیہ سے قبل نگر نگم اور ضلع پنچایت کی نگرانی میں نوچندی میلے کا اہتمام کیا جاتا رہا ہے۔ گذشتہ چند برسوں میں اس نوچندی میلے کا انعقاد ضلع انتظامیہ کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔ ہر سال کی طرح امسال بھی نوچندی میلے کے موقعے پر حضرت بالے میاں کے 1019 ویں عرس مبارک کا اہتمام کیا گیا ۔
ضلع انتظامیہ اور میلہ کمیٹی کی عدم توجہی کے سبب سبب حضرت بالے میاں کے 1019 ویں عرس مبارک کا انعقاد تاریکی میں کیا گیا۔ موم بتی کی روشنی میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ اس کی وجہ سے حضرت بالے میاں کے 1019 ویں عرس مبارک کے موقعے پر پہلی بار کسی طرح کی لائٹ کا انتظام نہیں ہو سکا۔ یہاں تک کے حضرت بالے میاں کے عرس کی تقریبات اور چادر پوشی کا اہتمام بھی مومبتی کی روشنی میں کیا گیا۔