بریلی کے خواجہ کتب علاقے میں واقع خانقاہِ عالیہ نیازیہ میں آج خواجہ معین الدین چشتی اجمیری غریب نواز کا 809 واں قل بڑی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پزیر ہوا۔
خاص بات یہ ہے کہ اس موقع پر شہر اور اطراف کے اضلاع سے سینکڑوں زائرین نے شرکت کی۔ بریلی کی خانقاہِ عالیہ نیازیہ کو قومی یکجہتی اور اتحاد، مذہبی ہم آہنگی اور اختلاف میں اتّحاد کی وجہ سے عالمی سطح پر شہرت حاصل ہے۔
صوفی سلسلہ سے تعلق رکھنے والی خانقاہ میں گزشتہ تین سو برس سے خواجہ غریب نواز اجمیری سنجری کے قل کی رسم ادا کی جاتی ہے۔ اس دن خانقاہ کے احاطے میں شرکت کرنے کے لیے شہر کے تمام زائرین اور عقیدت مند بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔
بریلی میں واقع خانقاہِ عالیہ نیازیہ خانقاہ میں طے وقت پر رسم قل کی ادائیگی ہوتی ہے۔ جس میں خاندانِ نیازیہ کے افراد فاتحہ میں شرکت کرتے ہیں۔ خانقاہ کے احاطے میں مذہبی بندشیں ٹوٹ جاتی ہیں۔
فرقہ پرستی کی ہر دیوار گر جاتی ہے۔ فاتحہ خوانی کے بعد تبرکات حاصل کرنے کے لیے تمام مذاہب کے زائرین اور عقیدت مند ایک ہی قطار میں کھڑے ہوکر اپنی باری کا انتظار کرتے ہیں۔
خواجہ معین الدین چشتی کے 809 ویں قل کی رسم ادا کی گئی مزید پڑھیں:
یہاں سے مختلف زمرے میں شمار ہونے والے اعلیٰ اور ادنیٰ شخصیات کے درمیان تمام درجات یکساں ہو جاتے ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ قل کی رسم میں غیر مسلم زائرین بھی بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔