اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرداباد-عرس کا آغاز نعتیہ کلام - urs in moradabad

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے عید گاہ روڈ پر واقع 'درگاہ حضرت شاہ مکمل صاحب' میں عرس مبارک کا آغاز نعتیہ کلام اور میلاد کے ساتھ شروع ہوا۔

'درگاہ حضرت شاہ مکمل صاحب' میں عرس مبارک کا آغاز
'درگاہ حضرت شاہ مکمل صاحب' میں عرس مبارک کا آغاز

By

Published : Mar 3, 2021, 2:29 AM IST

تین روزہ چلنے والے اس عرس میں پہلے دن محفل کا اہتمام کیا گیا۔

نعتیہ محفل میں مقامی شعراء نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلٖہ و سلّم اور اہل بیت علیھم السّلام کی شان میں اپنے کلام پیشے کئے اور حضرت شاہ مکمل صاحب کو نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

'درگاہ حضرت شاہ مکمل صاحب' میں عرس مبارک کا آغاز
عرس کے دوران درگاہ پر عقیدت مندوں کے آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

پروگرام کے آخر میں ملک کی ترقی امن و امان اور کورونا وائرس بیماری سے نجات کی دعائیں کرائی گئی۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی درگاہ حضرت شاہ مکمل صاحب کا عرس شان و شوکت کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

'درگاہ حضرت شاہ مکمل صاحب' میں عرس مبارک کا آغاز

شاعر ناظم اشرفی نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلٖہ وسلم کی شان میں اشعار پڑھے۔

  • نبی کے پسینے سے پھول بنتے ہیں
  • علی کے نقش قدم سے اصول بنتے ہیں
  • علی کے بچوں کی شان کا کیا کہنا
  • علی کے بچوں کی سواری رسول بنتے ہیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details