اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی اے اے واپس نہیں تو جیل بھرو آندولن: عروسہ رانا

معروف شاعر منور رانا کی صاحبزادی عروسہ رانا نے کہا کہ 'اگر حکومت شہریت ترمیمی قانون کو واپس نہیں لیتی ہے تو یکم مارچ سے جیل بھرو آندولن شروع کیا جائے گا۔'

منور رانا کی صاحبزادی عروسہ رانا
منور رانا کی صاحبزادی عروسہ رانا

By

Published : Feb 18, 2020, 8:48 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 6:42 PM IST

ملک بھرمیں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج ہو رہا ہے۔ عوام کا کہنا ہے جب تک مرکزی حکومت اس قانون کو واپس نہیں لیتی ہم لوگ اسی طرح احتجاج کرتے رہیں گے، لیکن آج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے باب سید پر جاری احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے عروسہ رانا نے کہا کہ 'اگر حکومت اس قانون کو واپس نہیں لیتی تو ہم یکم مارچ سے جیل بھرو آندولن کریں گے، کیونکہ ویسے بھی حکومت احتجاج کر رہے لوگوں کو جیل میں ڈال رہی ہے اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر رہی ہے۔'

دیکھیں ویڈیو

عروسہ رانا نے کہا کہ 'جس طریقے سے دہلی میں ان لوگوں کو کرنٹ لگا ہے، ان کو ریاست بہار اور دیگر ریاستوں میں بھی کرنٹ لگے گا۔'

عروسہ رانا نے کہا کہ 'میں طلباء کو بتانا چاہتی ہوں کے یہ جو آر ایس ایس کی سوچ والے لوگ ہیں یہ نہیں چاہتے کہ یہ ہمارا مستقبل بہتر ہو کیونکہ 'نہ سب کا ساتھ ہے اور نہ سب کا وکاس ہے۔ یہ صرف بڑی بڑی باتیں کر سکتے ہیں۔'

Last Updated : Mar 1, 2020, 6:42 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details