اتر پردیش کے ضلع امروہہ کے ہاشمی گرلز ڈگری کالج میں اردو ویک سیلیبریشن کے تحت ایک سمینار منعقد کیا گیا۔ اس سمینار کا عنوان 'علامہ اقبال اور اسلامی اقدار' تھا اور اس پروگرام میں اردو دانشوروں نے شرکت کر کے علامہ اقبال کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی نے اردو کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہم سب کو اردو پڑھنا لکھنا اور بولنا آنا چاہیے۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ اردو کے لئے کام کریں کیونکہ ہم امروہہ میں رہتے ہیں اور امروہہ ایک ادبی شہر ہے۔
ڈاکٹر سراج الدین نے نور امروہوی کا ایک شعر بھی پڑھا: