اردو

urdu

ETV Bharat / state

درخواست اردو میں نہ ہونے سے اردو مترجم مایوس

ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں اردو ٹرانسلیٹر کی تقرری کے بعد بہت کم تعداد میں درخواست موصول ہو پانے سے اردو ٹرانسلیٹر کی مایوسی واضح طور پر ظاہر ہے۔

شہر میرٹھ میں اردو ٹرانسلیٹر کی تقرری کے بعد بہت کم تعداد میں درخواست موصول ہو پانے سے اردو ٹرانسلیٹر کی مایوسی واضح طور پر ظاہر ہے
شہر میرٹھ میں اردو ٹرانسلیٹر کی تقرری کے بعد بہت کم تعداد میں درخواست موصول ہو پانے سے اردو ٹرانسلیٹر کی مایوسی واضح طور پر ظاہر ہے

By

Published : Sep 21, 2020, 1:48 PM IST

شہر میرٹھ میں مسلمانوں سے منسوب کرکے دیکھی جانے والی اردو زبان ان اپنے چاہنے والوں کے درمیان ہی اپنی پہچان کھوتی جا رہی ہے۔

ایسا مانا جاتا ہے کہ میرٹھ جیسے بڑے مسلم آبادی والے شہروں میں آبادی کا بڑا طبقہ اردو لکھنے اور پڑھنے سے قاصر ہے، یہاں تک کہ سرکاری محکموں میں اردو مترجم کو بہت ہی کم درخواست موصول ہو پا رہی ہیں۔

درخواست اردو میں نہ ہونے سے اردو مترجم مایوس

میرٹھ میں اردو مترجم کی حیثیت سے سرکاری محکمے میں خدمت انجام دینے والے ضیاء الدین دین کے مطابق اتنی بڑی مسلم آبادی والے شہر میں ایک بھی درخواست اردو میں موصول نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ اردو والوں کے لیے یہ افسوس کا مقام ہے صوبے میں اردو کو دوسری زبان کا درجہ حاصل ہے، لیکن اردو کی زبوں حالی کے لیے حکومت سے زیادہ دہ وہ لوگ ذمہ دار ہیں جن پر اردو کی آبیاری کی ذمہ داری ہے۔

شہر میرٹھ میں اردو ٹرانسلیٹر کی تقرری کے بعد بہت کم تعداد میں درخواست موصول ہو پانے سے اردو ٹرانسلیٹر کی مایوسی واضح طور پر ظاہر ہے

اترپردیش میں اردو کی زبوں حالی کو بہتر کرنے کے لیے ہی اردو مترجم کی تقرری عمل میں لائی گئی تھی، لیکن اردو داں طبقہ کی بے رخی کے پیش نظر اب یہ مترجم دوسری زبان کے کام کو انجام دے رہے ہیں۔

اس لیے ضرورت ہے اردو کے علمبرداروں کو اردو زبان کی اس بدحالی کو دور کرنے کے لیے بھی اقدامات اٹھانے ہوں گے اسی وقت اس زبان کی بدحالی کو دور کیا جاسکتا ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details