علیگڑھ:ریاست اترپردیش کے ضلع علیگڑھ میں واقع عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں ایشیا کے سب سے بڑے شعبۂ اردو کے ساتھ اردو اکیڈمی بھی موجود ہے ۔ اس کے باوجود اکثر یونیورسٹی کیمپس میں یا تو پوسٹر، بینر، بورڈ اور عمارات پر اردو میں نام نہیں لکھے جاتے یا لکھے جاتے ہیں تو ان کے املا میں اکثر غلطیاں نظر آتی ہے۔ تازہ واقعہ میں یونیورسٹی وائس چانسلر لاج کی باؤنڈری کے قریب لگے دو بورڈ پر Internal Complaints Committee کا اردو ترجمہ اور املا غلط ہے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
ایک بورڈ پر Internal Complaints Committee کا اردو ترجمہ 'مقامی شکایات کمیٹی' اور دوسرے بورڈ پر 'ادارہ جائی شکایت کمیٹی' لکھا ہوا ہے جبکہ درست ترجمہ اور املا "داخلی شکایات کمیٹی" ہونا چاہئے۔
واضع رہے اس سے قبل بھی ای ٹی وی بھارت (اردو) نے یونیورسٹی کے تاریخی طلبا کے رہائشی ہال وقارالملک، یونین گرلز ہائی اسکول، سٹی ہائی اسکول، ویمنس کالج، فٹ بال گراؤنڈ، باب صدی وغیرہ اور ان کے بورڈ پر اردو میں نام نہیں لکھے جانے اور اردو املا کی غلطیوں سے متعلق خبریں شائع کی تھی جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے بورڈز اور عمارات پر اردو میں بھی نام لکھوایا گیا اور اردو املا کو بھی درست کروایا گیا۔ Wrong Urdu Spelling On AMU Board