لکھنو:معروف شاعر وادیب ملک زادہ جاوید نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ منور رانا کا دنیا سے جانا اردو شاعری اور اردو ادب کے لیے بڑا خسارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ منور رانا ایسے واحد شاعر تھے جنہوں نے اردو شاعری کی رخ تبدیل کیا۔ اردو شعراء میں کسی نے ماں کے رشتے بہن کے رشتے بیٹی کے رشتے پر اشعار نہیں کہا اردو شاعری میں عشق و معاشقہ محبوب اور محبوبہ یہ تعلق سے ہی شاعری کہی جاتی رہی لیکن منورہ نے ماں کے پاک رشتے کو اپنی شاعرانہ انداز میں اس قدر بیان کیا کہ لوگوں کے دلوں کو چھو لیا اور ان کی شہرت کی وجہ بھی ماں پر لکھے گئے اشعار ہی بنے۔
انہوں نے کہا کہ منور انا نہ صرف ایک بہترین شاعر اور نثر نگار تھے بلکہ شعرا نواز بھی تھے انہوں نے کہا کہ کئی ایسے شاعروں کو میں جانتا ہوں جن کی کفالت منور رانا کرتے تھے انہوں نے کہا کہ وہ ان کی دوستی نہ صرف معاصر شعراء سے تھی بلکہ بوڑھے نوجوان اور بچوں سے بھی ہوا کرتی تھی وہ ایک بہترین انسان دوست تھے۔