اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ایم یو اسکولوں سے اردو میڈیم سیکشن ختم - علی گڑھ ای ٹی وی بھارت خبر

عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے کل چھے ہائی اسکولوں میں سے 4 میں اردو میڈیم کے سیکشن ختم کر دیئے گئے ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کے ڈائریکٹر نے اس فیصلے کی وجہ بتانے سے صاف انکار کیا ہے۔

اردو میڈیم سیکشن ختم
اردو میڈیم سیکشن ختم

By

Published : Mar 12, 2021, 4:21 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں چھ ہائی سکول ہیں۔ جن میں ایس ٹی ایس ہائی سکول (بوائز) یونین ہائی اسکول (گرلز) یونین ہائی اسکول (بوائز) عبداللہ گرلز ہائی اسکول، اے ایم یو سٹی ہائی سکول اور اے ایم یو سٹی گرلز ہائی سکول شامل ہیں۔
اے ایم یو کے رواں تعلیمی سال 2021- 22 کے پراسپکٹس کے مطابق ایس ٹی ایس ہائی سکول (بوائز) یونین ہائی اسکول (گرلز) یونین ہائی اسکول (بوائز) عبداللہ گرلز ہائی اسکول میں پہلی اور چھٹی درجے کے داخلہ امتحان میں اردو میڈیم سیکشن موجود نہیں ہیں۔

یعنی کل چھ اسکولوں میں سے چار اسکولوں کے پہلے اور چھٹویں درجے میں اردو میڈیم سیکشن ختم کر دیا گیا ہے۔ اب صرف اے ایم یو سٹی ہائی سکول اور اے ایم یو سٹی گرلز ہائی سکول میں اردو میڈیم سیکشن موجود ہیں۔
اے ایم یو اسکولوں سے اردو میڈیم کے سیکشن ختم کیے جانے کی وجہ جاننے کے لئے جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سہیل احمد اے ایم یو ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کے ڈائریکٹر پروفیسر اسفار علی خان کے پاس پہنچے تو انہوں نے اس سے متعلق کسی بھی طرح کا کوئی بیان کیمرے پر دینے سے صاف انکار کر دیا۔

اردو میڈیم سیکشن کو ختم کئے جانے کی وجہ اور تفصیلات آف کیمرہ بھی دستیاب کرانے میں ناکام رہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ اس اہم معاملہ کی پردہ پوشی کی کو شش میں ہے۔
ڈائریکٹر پروفیسر اسفار علی خان کا کہنا تھا ہم نے اردو میڈیم سیکشن ختم نہیں کیے۔ ان کے مطابق تعلیمی سال 2017- 18 سے ان تمام اسکولوں میں اردو میڈیم سیکشن نہیں تھا۔
سوال یہ نہیں کہ کس تعلیمی سال سے اے ایم یو کے اسکولوں سے اردو میڈیم سیکشن کو ختم کیا گیا۔ بلکہ سوال یہ ہے کہ کیوں ختم کیا گیا؟ جب علی گڑھ مسلم یونیورسٹی جیسے ملی اداروں میں اردو نہیں پڑھائی جائے گی تو ملک کے دیگر تعلیمی اداروں میں اردو کیوں پڑھائی جائے گی؟
واضح رہے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اسکولوں میں پہلی، چھٹویں اور نویں جماعت میں داخلہ امتحان ہوتے ہیں۔ جس میں ریاست اتر پردیس کے ساتھ بہار، بنگال اور کیرلا کے مدارس اور غریب گھرانے کے بچے بڑی تعداد میں داخلہ امتحانات میں شامل ہوتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details