اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ایم یو: مضامین مقابلے سے اردو زبان غائب، اردو تنظیموں کی مذمت

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ہر سال ہونے والے مضامین مقابلے سے اردو زبان کو ہٹانے کی مختلف تنظیموں نے مذمت کی۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی

By

Published : Sep 9, 2021, 1:36 PM IST

اے ایم یو مضامین مقابلے سے اردو زبان کو ہٹائے جانے کے بعد مظفر نگر میں اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن، مظفرنگر جمعیت علماء اور مظفرنگر اردو ٹیچر ویلفیئر ایسوسی ایشن نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اس فیصلے کی سخت مذمت کی ہے۔

مضامین مقابلے سے اردو زبان غائب

تنظیموں نے کہا کہ رواں برس مضامین مقابلہ صرف انگریزی زبان میں رکھا گیا ہے جبکہ اردو کو اس سے نکال دیا گیا۔

اس معاملے میں اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے کنوینر تحسین علی، اردو ٹیچر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صوبائی سکریٹری کلیم تیاگی اور جمعیت العلماء مظفرنگر کے جنرل سکریٹری مولانا طاہر قاسمی نے کہا کہ 'یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے صرف ایک ہی زبان میں مضامین مقابلہ کرانے کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ وائس چانسلر خود مداخلت کریں اور اردو زبان کو بھی اس میں شامل کیا جائے تاکہ اردو طلبا بھی مقابلے میں شریک ہو سکیں۔

اردو ٹیچر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صوبائی سکریٹری کلیم تیاگی نے بتایا کہ 'یونیورسٹی کی پہچان اردو زبان سے ہے اگر اردو کو ختم کر دیا گیا تو یہ سراسر نا انصافی ہوگی۔ تینوں تنظیموں نے کہا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو اس کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details