اردو

urdu

ETV Bharat / state

عدالت کا تاریخی فیصلہ کو اردو ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے کیا خیر مقدم کیا

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں اردو ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے عہدیدار اور کارکنوں کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تنظیم کے عہدے داروں نے الہٰ آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلے پر مسرت کا اظہار کیا جس میں کہا گیا ہے کہ زبان کسی مذہب سے منسلک نہیں ہوسکتی اور اردو زبان ان علاقوں میں بھی پڑھائی جاسکتی ہے جہاں پر مسلم اکثریت بہت کم ہے۔

عدالت کا تاریخی فیصلہ کو اردو ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے کیا خیر مقدم کیا
عدالت کا تاریخی فیصلہ کو اردو ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے کیا خیر مقدم کیا

By

Published : Aug 10, 2021, 10:55 AM IST

تنظیم کے ضلع صدر کلیم تیاگی اور کنوینر تحسین علی نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کو منصفانہ قرار دیا ہے اور کہا اردو کو مذہب کے دائرے سے مستثنیٰ کیا جانا چاہیے، انہوں نے کہا ہے کہ اردو کسی مذہب کی زبان نہیں ہیں بلکہ ایک تہذیب اور ادب کی زبان ہے اردو کو کسی مذہب کے ساتھ جوڑنا یا کسی اردو استاد کی خدمات کو صرف اس لئے ختم نہیں کیا جاسکتا کیوں کہ وہاں اردو پڑھنے والے بچے موجود نہیں ہیں اس سے معلوم ہوتا ہے کہ سرکار اردو کو مسلمانوں کی زبان سمجھتی ہے۔

عدالت کا تاریخی فیصلہ کو اردو ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے کیا خیر مقدم کیا

یو ڈی او کے پبلکسٹی انچارج حاجی اوصاف احمد نے میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے بالکل صحیح فیصلہ دیا ہے اردو کو بطور زبان پڑھایا جا سکتا ہے، ایک اردو ٹیچر کو محض اس لئے نہیں ہٹایا جاسکتا کہ وہا مسلم بچے نہیں ہیں۔

انہوں نے الہٰ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اشونی کمار مشرا کو مبارکباد دی جس میں انہوں نے کہا کے کسی خاص زبان کو کسی خاص مذہب سے نہیں جوڑا جا سکتا ہے
ماسٹر شہزاد علی نے کہا کہ پہلی نظر میں اس عدالت کا موقف ہے کہ کسی خاص زبان کو کسی خاص مخصوص مذہب سے نہیں جوڑا جاسکتا اور اردو کو بطور زبان سکھایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انگریزوں کی طرح سماجی انتشار پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہے بی جے پی: اکھلیش

یہاں تک کہ ان علاقوں میں جہاں بہت کم مسلمان ہیں انہوں نے کہا کہ ایک اردو استاد کی خدمات اس لیے ختم کر دی گئی کہ جہاں وہ تینات تھے وہاں مسلم آبادی بیس فیصد سے کم ہے۔

انہوں نے عدالت سے رجوع کیا اور عدالت نے منصفانہ فیصلہ دے کر اردو کو اس کا حق دیا ہے عدالت نے بنیادی تعلیم کے محکمہ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اترپردیش کو نوٹس بھی جاری کیا ہے کہ اس سے متعلق اپنی پالیسی جلد از جلد واضح کریں۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details