بارہ بنکی:شاعر عمران پرتاپ گڑھی کے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہونے پر ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع کے شاعر اور اُردو ادب سے وابستہ افراد میں خوشی کی لہر ہے۔ شہر کے زیادہ تر شعرائے کرام اور ادبی شخصیات نے عمران پرتاپ گڑھی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی کہ عمران اردو سے وابستہ مسائل کو ایوان میں مضبوطی کے ساتھ پیش کریں گے۔ Urdu Circle of Barabanki Congratulates Imran Pratapgarhi
بارہ بنکی کی ادبی شخصیت اور خمار اکیڈمی کے چیئرمین عمیر قدوائی نے کہا کہ عمران پرتاپ گڑھی کے رکن راجیہ سبھا منتخب ہونے سے انہیں بڑی خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اردو سے وابستہ جو لوگ بھی اونچے مقام تک پہنچتے ہیں ان سے بس یہی آس ہوتی ہے کہ وہ اردو کی پیروی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 'ہمیں پوری امید ہے کہ عمران پرتاپ گڑھی اردو کی راجیہ سبھا میں مکمل پیروی کریں گے۔۔ وہ انقلابی شاعر ہیں۔ اس لیے وہ اردو کے مسائل کی آواز وہ بلند کرتے رہیں گے۔'