اردو

urdu

ETV Bharat / state

یو پی ایس ایس ایس سی بے بس اور لاچار کمیشن: عآپ

عام آدمی پارٹی (عآپ) کی طلبا اکائی سی وائی ایس ایس کے ریاستی صدر ونش رج دوبے نے کہا کہ اترپردیش سب آرڈینیٹ سروس سلیکشن کمیشن (یو پی ایس ایس ایس سی) ایک بے بس اور لاچار کمیشن بن گیا ہے جس کو 60-70 لاکھ نوجوانوں کی زندگی سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

upsssc helpless and helpless commission: aam aadmi party
طلبا اکائی سی وائی ایس ایس کے ریاستی صدر ونش رج دوبے

By

Published : Sep 15, 2020, 9:32 PM IST

ریاست اترپردیش میں عام آدمی پارٹی (عآپ) کی طلبا اکائی سی وائی ایس ایس کے ریاستی صدر ونش رج دوبے کی قیادت میں ایک وفد نے کمیشن کے چیئرمین پروین کمار سے ملاقات کی۔

انہوں نے بتایا کہ کمیشن میں 216 تا 220 تک تقریبا 19 تقرریاں/امتحانات التواء کا شکار ہیں۔ مسٹر دوبے نے کہا کہ کمیشن کے چیئرمین پروین کمار کی بے بسی اور لاچاری سے یہ بات طے ہوچکی ہے کہ یوپی ایس ایس ایس سی ایک بے بس اور لاچار کمیشن بن گیا ہے جس کو 60-70 لاکھ نوجوانوں کی زندگیوں سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارروائی کے نام پر کمیشن کی جانب سے پیش رفت رپورٹ، ماہانہ کیلنڈر جاری کیا جاتا تھا جس میں تاریخ و مہینہ ہی بدلا جاتا ہے۔ اب تو کمیشن نے پیش رفت رپورٹ بھی جاری کرنا بند کر دیا ہے۔

ایسے میں ماہانہ رپورٹ جاری کرائی جائے اور ردعمل میں تاخیر و لاپرواہی کے لیے خاطی افسران اور ملازمین کے سزا کا نظم کیا جائے جس سے غریب و مڈل کلاس کے نوجوانوں کو ذہنی و معاشی استحصال سے بچایا جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details