4 اکتوبرکو ضلع گوتم بدھ نگر میں 35 سینٹر پر یونین پبلک سروس کمیشن کے پری لمس کے امتحان منعقد ہونے جارہا ہے۔
نوئیڈا کے 35 مراکز پر یو پی ایس سی کے امتحانات ہوں گے - یو پی ایس سی امتحانات 2020
ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے 35 سینٹر میں یونین پبلک سروس کمیشن کے امتحانات منعقد ہونے جارہے ہیں۔یہ امتحان 4 اکتوبر کو ہونے جارہے ہیں
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ فنانس اینڈ ریونیو اور اس امتحان کے نوڈل آفیسر منیندر ناتھ اپادھیائے نے بتایا کہ منعقد ہونے والے یونین پبلک سروس امتحان میں کل 16312 امیدوار حصہ لیں گے۔ یہ امتحان دو شفٹوں میں چار اکتوبر کو صبح ساڑھے نو بجے سے ساڑھے گیارہ بجے اور دوسری شفٹ میں دوپہر ڈھائی بجے سے ساڑھے چار بجے تک منعقد ہو گا۔ اس اہم امتحان کے سینٹر کا تعین کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس امتحان کو کامیاب بنانے کے لئے 16 اور 17 ستمبر کو مرکزی ایڈمنسٹریٹر اور دیگر افسران کا اہم اجلاس منعقد کیا جائے گا، جس میں اس حوالے سے ضروری ہدایت فراہم کی جائے گی۔