مظفر نگر:ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں یو پی ایس سی امتحانات کے لیے 16268 طلبا نے فارم بھرا تھا۔ یہ امتحان دو شفٹ میں مکمل کرایا گیا ہے جن میں 16268 طلبا میں سے 7372 طلبا امتحان میں شریک ہوئے جب کہ 8896 طلبا امتحان میں غیر حاضر رہے۔
اے ڈی ایم انتظامیہ نریندر بہادر سنگھ نے مزید فراہم کرتے ہوئے بتایا کی ہر مرکز پر اسٹیٹ مجسٹریٹ کی ڈیوٹی لگائی گئی اور تمام 36 مراکز پر 11 سیکٹر مجسٹریٹ لگائے گئے ہیں جن کو مسلسل امتحانی مراکز پر دورہ کرکے پر امن امتحان کے انعقاد کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ انتظامیہ کے اعلی افسران بھی امتحانی مراکز کا دورہ کرتے رہے جس کی وجہ سے امتحانات پر امن طریقے سے مکمل ہوئے۔