اردو

urdu

ETV Bharat / state

کمسن لڑکے مرگیندر کی جھولی میں 5 عالمی ریکارڈ - اب لندن یونیورسٹی نےمرگیندر کو پی ایچ ڈی کی دعوت بھیجی

13 سال کے ہونہار مرگیندر چرترارتھ نے اب تک پانچ عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ رام چرترمانس کے کردار پر پانچ کتابیں لکھنے والے اس معصوم کو لندن یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی کرانے کے لیےدعوت بھیجا ہے۔ اس دعوت نامے سے مرگیندر نے عالمی سطح پر سلطان پور کا نام روشن کر دیا ہے۔

13 سالہ مرگیندر کی جھولی میں 5 عالمی ریکارڈ

By

Published : Oct 29, 2019, 12:12 PM IST


سلطان پور ضلع کے کوریبھار بلاک علاقے کے رہنے والےمرگیندر راج اس وقت درجہ 8 کے طالب علم ہیں۔ ان کے والد راجیش پانڈے ایودھیاں میں کام کرتے ہیں۔ لہذا وہیں پر مرگیندر تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ سلطان پور کے رہنے والے مرگیندر راج اب تک کئی کامیابیاں اپنے نام کی ہیں۔ اس بار لندن یونیورسٹی نے انہیں پی ایچ ڈی کے لیے مدعو کیا ہے۔ 13 سال کی عمر میں پی ایچ ڈی کا دعوت نامہ حیران کردینے والا ہے۔

13 سالہ مرگیندر کی جھولی میں 5 عالمی ریکارڈ
مرگیندر کا کہنا ہے کہ ان کی اب تک 150 کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ جس میں پہلی کتاب ادبھؤ ہے۔ یہ ایک شعری مجموعہ ہے۔ اس کتاب کی وجہ کر انہوں نے ینگسٹ آف د ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہوں نے ندی, آلودگی کے علاوہ اہم شخصیات کی سوانح حیات پر بھی کتابیں تحریر کی ہیں۔ اس کے علاوہ حال ہی میں انہوں نے رامائن کے پانچ کرداروں پر کتابیں لکھی ہیں۔ سب سے زیادہ کردار پر کتاب لکھنے کی وجہ کر انہوں نے ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔

13 سالہ مرگیندر نے اب تک اپنے نام ینگیسٹ پویٹ ’شاعر’ آف د ورلڈ, ینگیسٹ ملٹی ڈائمنشنل رائٹر آف ورلڈ, ینگیسٹ پرولیفیک رائٹر آف د ورلڈ, ینگیسٹ ٹو آرتھر موسٹ آف د ورلڈ, موسٹ کیریکٹر آف د دیلیجیس بک آتھرڈ بائے ان انڈویجیول ان د ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔


مرگیندر کے والد راجیش پانڈے کا کہنا ہے کہ 6 سے 13 سال کی عمر کے درمیان مرگیندر نے پانچ بارعالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے اور ملک کا ترنگا لہرایا ہے۔ مرگیندر کے والد کی خواہش ہے کہ جب جب مرگیندر کچھ اچھا کام کرے توعالمی سطح پر وہ بھارتی ترنگا لہرائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details