نوئیڈا: اربن پرائمری ہیلتھ سنٹر (یو پی ایچ سی) ہوشیار پور میں پہلی مرتبہ ڈیلیوری کرائی گئی۔ سنٹر کی میڈیکل آفیسر انچارج ڈاکٹر وندنا کمل کی سمجھ بوجھ اور کوششوں کی وجہ سے یہ ممکن ہوسکا۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ریحانہ نامی حاملہ خاتون نے اپنا ٹیسٹ کرانے سنٹر آئی تھی اسے درد زیادہ ہو رہا تھا۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹر وندنا نے چیک اپ کیا اور محسوس کیا کہ تھوڑا سا وقت غیر پیدائشی بچے کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے۔ اس لیے اس نے فوری طور پر ڈیلیوری کروانے کا فیصلہ کیا اور محدود ذرائع کے ساتھ سنٹڑ پر کامیاب ڈیلیوری کروائی۔ سنٹر پر پہلی مرتبہ نوزائدہ بچے کی پیدائش عمل میں آئی جس سے سنٹر کے تمام عملہ خوشی سے اچھل پڑے۔ UPHC Hoshiarpur Reports First Child Delivery
UPHC Hoshiarpur: یو پی ایچ سی ہوشیار پور میں پہلی بار نومولود بچے کی آواز گونجی - Newborn baby born in UPHC Hoshiarpur
نوئیڈا اربن پرائمری ہیلتھ سنٹر ہوشیار پور میں پہلی مرتبہ نومولود بچے کی آواز گونجی جو سنٹر کی میڈیکل آفیسر انچارج ڈاکٹر وندنا کمل کی سمجھ بوجھ اور کوششوں کی وجہ سے ممکن ہوسکا۔ UPHC Hoshiarpur Reports First Child Delivery
مزید پڑھیں:
اس حوالے سے ڈاکٹر وندنا نے بتایا کہ عام طور پر نارمل ڈیلیوری کے دوران بھی تھوڑے کٹس لگانے پڑتے ہیں لیکن ریحانہ کی ڈلیوری بغیر کسی کٹ کے ہوئی ہے۔ ڈیلیوری کے وقت اسٹاف نرس اور آشا ورکر شوبھا موجود تھیں۔ ریحانہ کا شوہر منٹو رحمٰن نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی کا باقاعدگی سے معائنہ کروا رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ جب ان کی بیوی کو پریشانی ہوئی تو انہوں نے اپنے علاقے کی آشا ورکر شوبھا سے رابطہ کیا۔ آشاورکر ریحانہ کی حالت دیکھ کر شوبھا فوراً قریبی یو پی ایچ سی ہوشیار پور پہنچی اور ریحانہ کو ڈاکٹر وندنا کے پاس لے گئی۔ ریحانہ کی حالت دیکھ کر ڈاکٹر وندنا نے سنٹر میں ڈیلیوری کا انتظام کیا اور کامیاب ڈیلیوری کرائی۔