اتر پردیش کی سات سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات میں تین نومبر کو 53.62 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ ووٹوں کی گنتی شروع ہے، جس میں چھہ سیٹوں پر بی جے پی آگے ہے اور ایک سیٹ پر سماج وادی پارٹی کا قبضہ ہو گیا۔
اتر پردیش میں 8 سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہونے تھے لیکن صرف 7 سیٹوں کے لئے 3 نومبر کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ رامپور کی 'سوار' سیٹ پر الیکشن نہیں ہوا تھا۔
سال 2017 اسمبلی انتخابات میں چھہ سیٹوں پر بی جے پی کا قبضہ تھا اور ایک سیٹ پر سماج وادی پارٹی قابض تھی۔ ابھی تک بانگر مؤ اور ملہانی سیٹ پر تصویر صاف ہوئی ہے۔ بانگر مؤ سے بھاجپا کے شری کانت نے کانگریسی امیدوار آرتی واجپئی کو تقریبا 24 ہزار ووٹوں سے شکست دی ہے۔
جونپور ملہانی سیٹ سے آزاد امیدوار دھننجے یادو کو سماج وادی پارٹی کے لکی یادو نے تقریبا 4 ہزار ووٹوں سے شکست دی ہے۔ اس کے علاوہ ٹونڈلا سے بی جے پی امیدوار پریم پال نے ایس پی امیدوار کو شکست دی ہے۔ حالانکہ کہ ابھی تک الیکشن کمیشن نے آفیشل اعلان نہیں کیا۔ اس کے علاوہ باقی سبھی سیٹوں پر بی جے پی آگے چل رہی ہے۔
ریاست کی جن 7 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی تھی، ان میں بلند شہر، بانگر مؤ، گھا ٹم پور، دیوریا، نوگاواں سادات، ملہانی اور ٹونڈلا ہیں۔ ان سیٹوں پر 53.62 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔ تبھی طے ہو گیا تھا کہ بی جے پی عوام کے ساتھ ہے اور کسی قسم کی تبدیلی نہیں چاہتی۔