ریاست اتر پردیش میں یوپی اے ٹی ایس نے سہارنپور سے القاعدہ سے روابط( اے کیو آئی ایس ماڈیول) کے الزام میں اظہر الدین کو گرفتار کیا ہے۔ اے ٹی ایس اظہر الدین کو لکھنؤ لے جا کر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ اظہر الدین سہارنپور شہر کی ایکتا کالونی کا رہنے والا ہے۔ اظہرالدین امبالہ روڈ پر مچھر دانی کی فیکٹری میں ملازمت کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اس پر یہ الزام ہے کہ وہ مبینہ طور پر ممنوعہ تنظیم غزوہ ہند کے مشن پر کام کر رہا تھا۔ اظہرالدین پر یہ الزام ہے کہ وہ جہاد پھیلانے کے نام پر نوجوانوں کو ویڈیوز اور لٹریچر فراہم کرتا تھا، لیکن اس کے اہل خانہ اظہر الدین کو بے گناہ قرار دے رہے ہیں۔Lucknow youth arrested for links to al Qaeda
آپ کو بتا دیں کہ ایک روز قبل اظہر الدین کو منفی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ اے ٹی ایس کی ٹیم اس کے قبضے سے برآمد ہوئے موبائل فون کی جانچ کر رہی ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران پتہ چلا کہ اظہر الدین ملک میں مبینہ طور پر جہاد پھیلانے اور نوجوانوں کو ممنوعہ تنظیم القاعدہ سے جوڑنے کا کام کر رہا تھا۔ اس کے لیے وہ مبینہ طور پر جہادی لٹریچر اور ویڈیوز کے ذریعے نوجوانوں کو اکسانے میں سرگرم تھا۔