حکومت اترپردیش کی جانب سے نوجوانوں کو کووڈ-19 کی ویکسین کے بعد روزگار فراہم کیا جائے گا۔
ریاستی حکومت کی جانب سے ان نوجوانوں کو بہت جلد روزگار فراہم کرایا جائے گا۔
ریاست میں ویکسینیشن کے بعد تیزی سے روزگار دینے کا کام حکومت شروع کرے گی، یہ دعویٰ ریاستی وزیر دارا سنگھ چوہان نے جمعہ کو بارہ بنکی کے دورہ کے دوران کیا ہے۔
ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں نو منتخب اساتذہ کو تقرری نامہ تقسیم کرنے کے بعد ای ٹی وی بھارت کے خصوصی سوال پر محکمہ جنگلات کے کابینہ وزیر اور ضلع کے انچارج دارا سنگھ چوہان نے کہا کہ حکومت نے 69 ہزار ٹیچرز کی تقرری کر کے 3 لاکھ روزگار کا ٹارگیٹ مکمل کیا ہے۔