مرادآباد میں یو پی ورکنگ جرنلسٹ یونین کی ایک میٹنگ کی گئی، میٹنگ میں صحافیوں نے صحافت میں درپیش مسائل و دیگر امور کے تعلق سے اپنے اپنے خیالات رکھے ۔
مراد آباد میں یوپی ورکنگ جرنلسٹ کی میٹنگ منعقد - یو پی ورکنگ جرنلسٹ یونین کی ایک میٹنگ
ریاست اتر پردیش کے مرادآباد میں یو پی ورکنگ جرنلسٹ یونین کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی، جس میں صحافیوں کے مسائل کے حوالے سے ضروری بات چیت کی گئی، ساتھ میں حکومت ہند کے ذریعہ صحافیوں کو فراہم کی جانے والی 5 لاکھ کی معاشی مدد کے بارے میں بھی صحافیوںکو باخبر کیا گیا۔
مراد آباد میں یوپی ورکنگ جرنلسٹ کی میٹنگ منعقد
راشد صدیقی نے کہا کہ اس میٹنگ کا بنیادی مقصد صحافیوں کو بیدار کرنا تھا، حکومت نے صحافیوں کے لیے اسکیم جاری کی ہے جس کے تحت صحافیوں کو پانچ لاکھ رؤپئے کی مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یوپی ورکنگ جرنلسٹ یونین کا رکن بننے سے صحافیوں کو پریشانی یا ضرورت کے وقت حکومت کے ذریعہ فراہم کی جانے والی پانچ لاکھ کی مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 36 رکن اس یونین میں شامل ہوچکے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ صحافی اس یونین جڑے تاکہ ہم ان کے مسئلے کو حل کرسکیں۔