ایسے ان لوگوں کے باس نہ کھانے کے لیے سامان رسد ہے اور کاروبار بند ہونے کہ وجہ سے نہ ہی سرمایہ و رقم ہے. کس مپرسی کے عالم میں سب و روز گزارنے پر مجبور ہیں.
تعمیراتی مزدور مشکلات سے دوچار ریاست اتر پردیش کے ضلع بنارس کے کینٹ علاقے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مزدوروں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے ابتدائی دنوں میں سماجی کارکنان کھلانا لیکر آتے تھے اسی کا سہارا تھا لیکن جب سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے پابندی عائد کر دی ان دونوں سے راشن کے لیے بھٹکنا پڑا.کچھ دنوں بعد حکومت کے کارکنان راشن لیکر آئے اب اسی پر گزارا ہو رہا ہے. تعمیراتی مزدور مشکلات سے دوچار یومیہ طور پر مزدوری کرنے والے وشنو نے بتایا کہ بہار کے سیتامڑھی علاقے کے رہنے والے تقریبا 15 سے بیس افراد اوور برج کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ان کے پاس میڈکل فیسلیٹیز نہیں ہیں اور نہ ضلع محکمہ صحت کا کوئی افسر ملنے آیا ہے.انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ سب سے بڑی پریشانی ہے لاک ڈاؤن میں کام کاروبار بند ہیں، ایسے میں سبھی گھر جانے کی انتظار میں ہیں.