اترپردیش اردو اکادمی کے زیر اہتمام اردو آئی اے ایس اسٹڈی سنٹر لکھنؤ میں داخلے سے متعلق نوٹیفکیشن جا ری کر دیا گیا ہے، داخلے کے لیے آن لائن فارم بھرنے کی آخری تاریخ /30 /9 2022 ہے جبکہ امتحان کی تاریخ /16/ 10 2020 ہے۔
IAS Coaching By Urdu Academy Lucknow
اردو اکادمی کے سکریٹری ایس ایم عادل حسن ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس کوچنگ سنٹر میں مفت معیاری کوچنگ کے ساتھ ہاسٹل میں معقول کھانے کا بہتر انتظام طلبہ و طالبات کے لئے فراہم کیا جاتا ہے۔ اردو، ہندی، انگریزی میڈیم سے سول سروس امتحان کی تیاری کے واسطے اقلیتی طبقہ کے امیدواروں کے لئے اکادمی کوچنگ کا اہتمام کرتی ہے۔ فارم بھرنے کی تاریخ شروع ہوگئی ہے اتر پردیش اکادمی کی ویب سائٹ پر ماڈل پیر بھی ہیں اس کے علاوہ تمام تر۔تفصیلات موجود ہیں۔