نئی گائیڈ لائنس کے مطابق اسکول منیجمنٹ ضلع انتظامیہ سے رابطہ کر کے اپنے ادارے کو دوبارہ کھول سکتا ہے۔ نئی گائیڈلائنس کے تحت سڑک کنارے درگا پوجا پنڈال قائم کئے جاسکیں گے لیکن آمد و رفت کی گنجائش کے ساتھ 100 افراد کے ساتھ درگا پوجا کے انعقاد کی اجازت دی جاسکے گی۔ مورتیاں تو لگائی جاسکیں گی لیکن مورتیوں کے وسرجن کے دوران کسی جلوس کی اجازت نہیں ہوگی۔
اڈیشنل چیف سکریٹری (داخلہ) اونیش اوستھی نے کہا کہ ریاست میں درگا پو جا اور رام لیلا کی اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اضلاع کی انتظامیہ طے گائیڈلائنس کے مطابق درگا پوجا اور رام لیلا کے انعقاد کی اجازت دے سکیں گے۔
چیف سکریٹری آر ٹی تیواری کی جانب سے جاری کی گئی نئی گائیڈ لائنس کے مطابق سماجی، تعلیمی، کھیل، تفریح، کلچر، مذہبی اور سیاسی پروگرام کنٹین منٹ زون کے باہر 100 افراد کی موجودگی کے ساتھ منعقد کئے جاسکیں گے۔