اردو

urdu

ETV Bharat / state

Noida Encounter نوئیڈا میں خاتون کا قتل کرنے والے دو شوٹر مبینہ انکاؤنٹر میں زخمی - نوئیڈا ریاست اتر پردیش

ریاست اتر پردیش کے دادری کوتوالی علاقے میں کوٹ کینال کے راستے پر دو موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں شوٹروں کو مبینہ انکاؤنٹر میں پولیس نے گولی ماردی۔ دونوں شوٹروں نے پانچ روز قبل خاتون راج کماری کو ڈھائی لاکھ روپے کی سپاری لیکر قتل کیا تھا۔ Women killed in Noida

Etv Bharatنوئیڈا میں خاتون کا قتل کرنے والے دو شوٹر انکاؤنٹر میں زخمی
Etv Bharatنوئیڈا میں خاتون کا قتل کرنے والے دو شوٹر انکاؤنٹر میں زخمی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 9, 2023, 10:42 AM IST

Updated : Oct 9, 2023, 1:07 PM IST

نوئیڈا میں خاتون کا قتل کرنے والے دو شوٹر مبینہ انکاؤنٹر میں زخمی

نوئیڈا: ریاست اتر پردیش کے دادری کوتوالی علاقے میں کوٹ کینال کے راستے پر دو موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں شوٹروں کو انکاؤنٹر میں پولیس نے گولی مار دی۔ دونوں شوٹروں نے پانچ روز قبل خاتون راج کماری کو ڈھائی لاکھ روپے کی سپاری لے کر قتل کیا تھا۔ خاتون کو قتل کرنے کا ٹھیکہ اس کے اپنے شوہر پشپندرا اور پڑوسی کپل نے دیا تھا۔ شوہر بیوی کی ہراسانی سے پریشان تھا۔ پکڑے گئے زخمی مجرموں کی شناخت اروند عرف مونو گرجر اور انیکیت دوجانہ کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں ہاپوڑ کے گاؤں گوہرہ عالمگیر پور کے رہنے والے ہیں۔ فائرنگ کرنے والے دونوں شوٹر پڑوسی کپل کے رشتہ دار ہیں۔
پشپیندر، اصل میں جارچا کے اپلسی گاؤں کا رہنے والا ہے۔ اپنی بیوی راج کماری اور تین بچوں کے ساتھ روپواس گاؤں کے قریب واقع سرسوتی وہار کالونی میں رہتا ہے۔ راج کماری گریٹر نوئیڈا میں کام کے لیے روزانہ گھر سے جاتی تھی۔ 26 ستمبر کی صبح، اس کے گھر سے صرف 200 میٹر کے فاصلے پر، ہیلمٹ پہنے دو بدمعاشوں نے جو موٹر سائیکل پر سوار تھے، راج کماری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ خاتون کی بیٹی نے اس معاملے میں نامزد رپورٹ درج کرائی جس میں کہا گیا کہ اس کا اس کی خالہ کے ساتھ لین دین پر تنازعہ تھا۔ تاہم تفتیش کے دوران خالہ بے قصور پائی گئیں۔ تفتیش کے دوران چونکا دینے والے حقائق سامنے آئے۔
راج کماری کی اپنے شوہر پشپیندر کے ساتھ معملات اچھے نہیں تھے۔ وہ ماضی میں مالی مجبوریوں کی وجہ سے پریشان تھی۔ اس وجہ سے اس نے اپنے پڑوسی کپل سے پچاس ہزار روپے ادھار لیے تھے۔ کافی عرصہ گزرنے کے بعد بھی اس نے رقم واپس نہیں کی۔ شوہر پشپیندر اپنی بیوی کی ہراسانی سے پریشان تھا۔ پشپیندر جب بھی دیر رات گھر آتا تھا تو اس کی بیوی اس سے جھگڑا کرتی تھی۔ قرض کی رقم واپس نہ ملنے پر پڑوسی بھی انتقام کی آگ میں جل رہا تھا۔ اس وجہ سے شوہر پشپیندر اور پڑوسی کپل نے مل کر راجکماری کے قتل کی سازش کی اور دو شوٹروں کو ڈھائی لاکھ روپے کی سپاری دے کر خاتون کو قتل کرایا۔

یہ بھی پڑھیں:


پولیس کو اس معاملے کی اطلاع ملی۔ پولیس ٹیم نے شرپسندوں کا تعاقب کیا اور کوٹ کینال کے قریب انہیں پکڑنے کی کوشش کی۔ اس کے بعد دونوں شوٹروں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔ جوابی کاروائی میں شوٹر اروند عرف مونو گرجر اور انیکیت دوجانہ کی ٹانگوں میں گولی لگی۔ ملزمان کے قبضے سے دو غیر قانونی اسلحہ، موٹر سائیکل اور 50 ہزار روپے کی نقدی برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کے حوالے سے اہم سراغ مل گئے ہیں۔ جلد تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

Last Updated : Oct 9, 2023, 1:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details