اڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ اونیش کمار اوستھی نے بتایا کہ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف جیل رام دھنی کو گورکھپور ضلع جیل سے فتح گڑھ ضلع جیل بھیجا گیا ہے جبکہ سپرنٹنڈنٹ آف جیل راجندر کمار کو ضلع جیل غازی پور سے کانپور دیہات ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔ ضلع جیل مین پوری کے سپرنٹندنٹ آف جیل ہری اوم شرما کو مسٹر کمار کی جگہ غازی پور ضلع جیل کی ذمہ داری دی گئی ہے وہیں ضلع جیل کانپور دیہات ارون پرتاپ سنگھ کو تبادلہ گوتم بدھ نگر کردیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سپرنٹنڈنٹ آف جیل بھیم سین مکند کو ضلع جیل گوتم بدھ نگر سے مئو جیل بھیجا گیا ہے۔ اسی طرح سے ارئی کے سپرنٹنڈنٹ آف جیل سیتارام شرما کو مظفرنگر بھیجا گیا ہے وہین مظفر نگر کے جیل کے ارون کمار سکسینا کا تبادلہ وارانسی کے لئے کیا گیا ہے۔ رامپور کے سپرنٹنڈنٹ آف جیل پریم داس سلونیا کو آگرہ اور آگرہ کے موجودہ جیل سپرنٹنڈنٹ ششی کانت مشر کو اجودھیا کے لئے رونہ ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔