اردو

urdu

ETV Bharat / state

آگ کی واردات میں کمسن بچی کی موت، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر - fire gutted in up

اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے تھانہ موتی پورہ علاقہ میں شارٹ سرکٹ سے گھر میں آگ لگ جانے سے ایک تین سالہ بچی شدید طور پر جھلس گئی۔

آگ کی واردات میں کمسن بچی کی موت، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر
آگ کی واردات میں کمسن بچی کی موت، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

By

Published : Apr 23, 2020, 12:00 PM IST

بچی کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر مہی پوروہ لایا گیا لیکن بچی کی حالت کو نازک دیکھتے ہوئے ڈاکٹر نے اسے بہرائچ ضلع اسپتال کے لیے روانہ کیا، مگر بچی نے زخموں کی تاب نہ لا کر راستے میں ہی دم توڑ دیا ۔

اطلاعات کے مطابق تھانہ موتی پور علاقہ کے گرام پنچایت چودھری گاؤں پور کے مرزعہ عبد اللہ پوروہ کے چنا ولد سلیم کے گھر دوپہر تقریباً دو بجے شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی، جس سے گھر میں رکھا اناج، نقدی، زیور، کپڑا وغیرہ سبھی کچھ جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق 'جب تک لوگ کچھ سمجھ پاتے آگ کی لپٹوں نے پورے گھر کو اپنی چپیٹ میں لے لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا گھر آگ کے شعلوں میں تبدیل ہوگیا۔'

اطلاعات کے مطابق چنا کی تین سال کی بچی گھر ہی میں پھنس گئی، جب تک لوگ اسے نکالتے تب تک بچی کافی جھلس چکی تھی، پہلے تو اسے علاج کے لئے سی ایچ سی مہی پورہ لایا گیا، لیکن ڈاکٹر نے حالت کو نازک دیکھتے ہوئے ضلع اسپتال روانہ کیا۔

اسپتال پہنچنے کے بعد ڈاکٹروں نے لڑکی کو مردہ قرار دیا، لڑکی کی موت سے گھر میں کہرام برپا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details