اردو

urdu

ETV Bharat / state

'آسام حکومت کا مدارس کے متعلق فیصلہ ظالمانہ اور غیر آئینی ہے'

'بھارتی آئین میں اقلیتوں کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ اپنی زبان کی ترویج و اشاعت اور تحفظ کے لیے تعلیمی ادارے کھول سکتے ہیں۔'

up teacher association madaaris condemned Asam Govt
'آسام حکومت کا مدارس کے متعلق فیصلہ ظالمانہ اور غیر آئینی ہے'

By

Published : Oct 15, 2020, 9:43 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس میں ٹیچرس ایسوسی ایشن مدارس عربیہ اترپردیش کے جنرل سکریٹری مولانا دیوان زماں نے کہا ہے کہ آسام حکومت کا مدارس عربیہ کے بند کرنے کا فیصلہ قابل مذمت و غیر آئینی ہے۔ تنظیم اس کی پرزور مخالفت کرتی ہے۔

'آسام حکومت کا مدارس کے متعلق فیصلہ ظالمانہ اور غیر آئینی ہے'

انہوں نے آئین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی آئین میں اقلیتوں کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ اپنی زبان کی ترویج و اشاعت اور تحفظ کے لیے تعلیمی ادارے کھول سکتے ہیں۔ حکومت ان کو فنڈز دینے میں تفریق نہیں کرے گی۔ اس کے برخلاف آسام حکومت نے مدارس اور سنسکرت ودیالے کو بند کرنے کا فیصلہ لیا جو قابل مذمت اور غیر آئینی بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی آوازیں اتر پردیش میں بھی اٹھ رہی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ آسام ماڈل اترپردیش میں بھی نافذ کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مدارس میں قطعاً مذہبی تعلیم نہیں دی جاتی ہے بلکہ قدیم زبانوں کی تعلیم دی جاتی ہے جیسے اردو، عربی، فارسی ہے۔ چونکہ اردو عربی فارسی کا بیشتر حصہ قرآن و حدیث میں محفوظ ہے اس لیے قرآن و حدیث کی بھی تعلیم دی جارہی ہے۔ جس کا مقصد قدیم زبانوں کی ترویج و ترقی ہے اس کو مذہب سے نہیں جوڑا جاسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذہبی تعلیم دینا بھی آئینی اختیار میں شامل ہے مذہبی تعلیم دینا کوئی گناہ نہیں ہے۔ ان تمام پہلوؤں سے مدارس کو بند کرنا نہ کہ صرف غیر آئینی ہے بلکہ ظالمانہ اور جابرانہ فیصلہ ہے جس کو مسلمان برداشت نہیں کرے گا بلکہ قانونی چارہ جوئی حاصل کرے گا اور عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details