اردو

urdu

شب برات: 'گھر میں ہی عبادت کی جائے'

By

Published : Apr 8, 2020, 3:30 PM IST

کورونا وائرس کے سبب اس بار شب برات میں کوئی بھی قبرستان، خانقاہ، مساجد جاکر چراغاں یا فاتحہ خوانی نہ کریں۔ اس کے لئے یوپی سنی سینٹرل وقف بورڈ نے اپیل کی ہے۔

سید محمد شعیب
سید محمد شعیب

یو پی سنی سینٹرل وقف بورڈ کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر سید محمد شعیب نے ای ٹی وی بھارت کو بھیجے گئے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے مدنظر بورڈ نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ کسی بھی درگاہ، قبرستان، مساجد، خانقاہ کے ذمہ داران اس بات کو یقینی بنائیں کہ شب برات میں کوئی بھی شخص ان مقامات پر نہ آئیں بلکہ گھر میں ہی عبادات کریں۔

نوٹس

محمد شعیب نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اس پر عمل پیرا ہوں تاکہ وائرس مزید نہ پھیلنے پائے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے متعلق علماء کرام نے بھی اپیل کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ لکھنو شہر قاضی مفتی ابوالعرفان فرنگی نے بھی بیان میں کہا کہ یہ درست ہے کہ ہم لوگ شب برات کا بہت اہتمام کرتے ہیں اور قبرستان جاکر فاتحہ خوانی کرتے ہیں لیکن اس بار کورونا وائرس کی وجہ سے کچھ ایسے حالات سامنے ہیں کہ آپ سب گھروں میں ہی پوری سنجیدگی کے ساتھ عبادات میں مشغول رہیں۔

مفتی فرنگی نے کہا کہ یہ رات بڑے احترام کی ہے لہٰذا سبھی کو چاہیے کہ وہ صرف عبادات میں ہی وقت گزاریں نہ کہ باہر نکل کر آتش باز کریں، فضول بحث و مباحثہ میں رات گزاریں یا باہر نکل کر خرافات کریں۔

اگر ہم ایسا کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ کے حضور کیا جواب دیں گے؟ لہذا میری اپیل ہے کہ آپ لوگ گھر میں ہی رہ کر عبادت کریں اور قبرستان نہ جائیں۔

سنی سینٹرل وقف بورڈ کے سی ای او محمد شعیب نے کہا کہ جو بھی متولیان یا قبرستان کے ذمہ داران اس بات پر عمل نہیں کریں گے، وہ اس کے لیے خود ہی ذمہ دار ہوں گے۔

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مذہبی رہنماؤں سے ویڈیو کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ سبھی مذہبی رہنماء اپیل کریں تاکہ کوئی مذہبی پروگرام نہ ہونے پائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details