سچن پہلے سیما کی محبت کو جانچ لیے علی گڑھ: ریاست اترپردیش میں ان دنوں سیما حیدر کی محبت کی کہانی کا چرچا ہے، پاکستان سے غیر قانونی طور پر بھارت پہنچنے والی سیما حیدر پر لوگ مختلف ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ اتر پردیش حکومت کے ریاستی وزیر ٹھاکر رگھو راج سنگھ کا کہنا ہے کہ اگر سیما حیدر کو چپکے سے نہیں آنا چاہیے تھا، میں سچن سے گزارش کروں گا کہ اگر اسے بھی محبت ہو گئی ہے، تو پہلے وہ جانچ لے، جانچ لے کہ محبت صحیح ہے یا غلط۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح سیما حیدر میڈیا کے سوالوں کے جوابات دے رہی ہیں، اس سے انگریزی زبان آتی ہے اور اس کے چار بچے بھی ہیں جن کو لے کر وہ بھارت ایک غلط اور غیر قانونی طریقے سے داخل ہوئی ہے۔ اس لئے تحقیقاتی ایجنسیوں کو سنجیدگی سے اس معاملہ کی تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ محبت مذہب اور عمر نہیں دیکھتی ہے لیکن سیما حیدر چار بچوں کی ماں ہے اس عمر میں بھارت کے ہندو نوجوان سے محبت کرنا اور غیر قانونی طریقے سے ملک میں داخل ہونے سے کہیں نہ کہیں شک پیدا ہوتا ہے اس لئے بھارت کے تفتیشی ادارے اس معاملہ کو سنجیدگی سے لے کر تحقیقات کریں۔ ملک کے ساتھ کوئی گڑبڑ نہیں ہونی چاہیے۔ یہ محبت ہے یا جاسوسی اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ اس بارے میں تحقیقاتی ایجنسیاں ہی فیصلہ کر سکیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:Seema Haider Love Story سیما حیدر ایک مشکوک خاتون ہے جس کی جانچ ہونی چاہیے، ساکشی مہاراج
واضح رہے کہ پاکستانی سیما غلام حیدر کی پب جی کے ذریعہ بھارت کے سچن سے محبت ہوگئی اور دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد سیما اور سچن نے شادی کی، سیما نے نیپال کے راستہ بھارتی سرحد میں داخل ہوئی اور نوئیڈا میں سچن کے ساتھ مقیم ہیں۔