اردو

urdu

ETV Bharat / state

'دہلی کا تشدد منظم سازش کاحصہ ہے' - اترپردیش کے سہارنپور

سہارنپور کے دیوبند علاقہ میں، شہریت ترمیمی ایکٹ ،این آر سی اور این پی آر کو واپس لینے کے مطالبے کے لئے عیدگاہ کے میدان میں متحدہ خواتین کمیٹی کی جانب خواتین کا احتجاج مظاہرہ بدستور جاری ہے، یہ مظاہرہ اب دوسرے مہینہ میں داخل ہوگیا ہے۔ اس دوران عیدگاہ میدان میں خواتین نے بیک آواز سی اے اے کو واپس لےنے کے لئے نعرے بازی کی اور دہلی تشدد پر سخت افسوس کا اظہار کیا۔

'دہلی کا تشدد منظم سازش کاحصہ ہے'
'دہلی کا تشدد منظم سازش کاحصہ ہے'

By

Published : Feb 26, 2020, 11:14 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 4:52 PM IST

اترپردیش کے سہارنپور کی متحدہ خواتین کمیٹی کی صدر آمنہ روشنی نے دہلی کے فرقہ وارانہ فساد کے منظم سازش کاحصہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس فساد کے لئے جو مجرم ہیں انہیں سخت سے سخت سزا ملنی چاہئے ۔

'دہلی کا تشدد منظم سازش کاحصہ ہے'

انہوں نے کہاکہ یہ احتجاج گزشتہ 70 دنوں سے پرامن طریقہ چل رہے ہیں لیکن ایک منظم سازش کے تحت دہلی میں فساد برپا کرایا گیاہے، انہوں نے کہاکہ ان فسادات سے کے پس پشت بڑا ہاتھ شامل ہے اور پولیس ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھی ہے،

لیکن ہم کہہ دینا چاہتے ہیں اس سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے، جب تک سی اے اے واپٍ نہیں ہوگا اس وقت تک ہمارا احتجاج ختم نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں سی اے اے سے آزادی چاہئے جس کے لئے ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں،اگر ہمیں شہادت دینے کی ضرورت پڑیگی تو ہم اس کے لئے بھی تیار ہیں، ہم ہاتھ میں پتھر نہیں بلکہ ترنگے رکھتے ہیں۔

'دہلی کا تشدد منظم سازش کاحصہ ہے'



فوزیہ پروین نے دہلی فساد کے لئے سرکار کو ذمہ دار بتایا اور کہاکہ پولیس کو ظلم و زیادتی کررہی ہے وہ ٹھیک نہیں ہے، انہوں نے کہاکہ لوگ پر امن طریقہ سے احتجاج کررہے ہیں

لیکن پولیس ڈنڈوں اور گولیوں سے ان کا مقابلہ کررہی ہے، پولیس کی وردی پہن کر تشدد پھیلایا جارہاہے اگر یہ تشدد نہیں روکا گیا تو ملک تباہ و برباد ہوجائیگا۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح مرکزی حکومت نے ملک و دستور کے خلاف پارلمنٹ میں قانون پاس کرائے ہیں اس کے لئے ملک کی عوام مودی حکومت کو کبھی معاف نہےں کرے گی اور جس طرح مرکزی حکومت کے خلاف مظاہرے و دھرنوں میں بلا تفریق لوگ شامل ہو رہے ہیں ۔

اس سے اتحاد کا پلیٹ فارم بھی بنتا جا رہا ہے اور جب سبھی سماج کے لوگ ایک پلیٹ فارم سے حکومت کے خلاف ملک کے کونے کونے سے آواز بلند کریں گے تو مرکزی حکومت کا وجود بھی خاک میں مل جائے گا ۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 4:52 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details