اردو

urdu

ETV Bharat / state

UP Shia Waqf Board On Welfare Institutions: یوپی میں اقاف کی املاک پر فلاحی ادارہ قائم کرنے کا منصوبہ - یوپی نیوز

مرکزی اقلیتی وزیر مختار عباس نقوی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ملک کی الگ الگ ریاستوں میں قائم وقف بورڈ اگر اپنی املاک پر تعلیمی ادارے قائم کرتے ہیں تو ان کو مرکزی حکومت کی جانب سے سو فیصد رقم دی جائے گی۔ اسی سلسلے میں انہوں نے کہا تھا کہ پورے ملک سے صرف تلنگانہ اور ہریانہ کے وقف بورڈ کے جواب آئے ہیں، تاہم یوپی سینٹرل شیعہ وقف بورڈ بھی اس حوالے سے منصوبہ بندی کررہا ہے اور جلد ہی مرکزی حکومت کو منصوبے کا خاکہ سپرد کرے گا۔ UP Shiya Waqf Board Will Open Muslims Welfare Institutions In UP

UP Shiya Waqf Board On Welfare Institutions
یوپی میں اقاف کی املاک پر فلاحی ادارہ قائم کرنے کا منصوبہ

By

Published : Jul 4, 2022, 5:46 PM IST

لکھنئو:یوپی سینٹرل شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین سید علی زیدی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی وزیر کا یہ منصوبہ بہت ہی خوش آئند ہے جو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے انقلابی شکل اختیار کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یوپی شیعہ وقف بورڈ نے ریاست کے متعدد اضلاع میں ایسی املاک کی نشان دہی کی ہے جن پر فلاحی ادارے قائم کیے جاسکتے ہیں۔

یوپی میں اقاف کی املاک پر فلاحی ادارہ قائم کرنے کا منصوبہ

شیعہ وقف بورڈ ان املاک پر تعلیمی ادارے قائم کرے گا خاص طور سے ان علاقوں میں جہاں پر مسلم لڑکیوں کو دور دراز علاقوں میں تعلیم حاصل کرنے جانا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کے متعدد اضلاع میں پرائمری، انٹر کالج اور ڈگری کالج کے سطح کے اسکولز قائم کیے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details