لکھنؤ: اتر پردیش میں بڑھتے ڈینگو کیسز کے پیش نظر ریاستی حکومت نے ریاست بھر کے اسکولی طلباء کو 'فل آستین شرٹ اور پینٹ' پہننے کی ہدایت جاری کی ہے۔ سیکنڈری ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے اس سلسلے میں تمام اضلاع کے اسکول انسپکٹرز کو ہدایات جاری کی ہے کہ وہ متعدی بیماریوں کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ثانوی تعلیم کے ڈائریکٹر مہندر دیو نے کہا ہے کہ ضروری ہے کہ اسکولوں کے ذریعے طلبہ اور والدین کو آگاہ کیا جائے تاکہ طلبہ کو ان بیماریوں سے بچایا جاسکے۔ UP school students to wear full shirt, trousers to guard against dengue
انہوں نے کہا، "طلبہ کو مکمل قمیض اور پتلون میں اسکول آنے کی ہدایت دی جائے۔ بچوں کو لازمی طور پر متعدی بیماریوں اور ان سے پیدا ہونے والی پریشانیوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔" اس کے علاوہ گاؤں میں بھی عوامی آگاہی ریلیاں نکالی جائیں۔ احاطے میں کھلے پانی کے ٹینکوں کی باقاعدگی سے صفائی کی جائے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اسکول کے احاطے میں اور اس کے آس پاس کہیں بھی پانی جمع نہ ہو۔ UP school students to wear full shirt, trousers to guard against dengue
انہوں نے کہا کہ "اسکول کے احاطے میں ہینڈ پمپس اور ملٹی ہینڈ واش کے قریب باقاعدگی سے صفائی کو یقینی بنایا جانا چاہیے اور اینٹی لاروا/کیڑے مار دوا کا چھڑکاؤ بھی کیا جانا چاہیے۔ اسکول کے احاطے اور محلے کو صاف رکھا جانا چاہیے اور جھاڑیوں کو کاٹا جانا چاہیے۔"اگر کسی بچے میں بخار جیسی علامات ہوں تو اس کا فوری علاج کیا جانا چاہیے۔ اس کے لیے فوری طور پر بنیادی مرکز صحت کا تعاون لیا جائے۔ وہیں جائزہ میٹنگ میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں میں ڈینگو اور دیگر متعدی بیماریوں کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔UP school students to wear full shirt, trousers to guard against dengue