اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیر تعلیم کا بے تکا بیان: بچے 25 دسمبر کے بعد سویٹر پہنتے ہیں - UP school students deprived of sweaters

اتر پردیش کے بہرائیچ ضلعے کے شراوستی کے دورے پر آئے وزیر تعلیم آزادانہ چارج نے پریس سے بات کرتے ہوئے ایک بے تکا بیان دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسکولی بچے عموما 25 دسمبر کے بعد ہی سویٹر پہنتےہیں۔

وزیر تعلیم کا بے تکا بیان: کہا بچے سویٹر 25 دسمبر کے بعد پہنتے ہیں
وزیر تعلیم کا بے تکا بیان: کہا بچے سویٹر 25 دسمبر کے بعد پہنتے ہیں

By

Published : Dec 14, 2019, 5:47 PM IST

وزیر تعلیم آزادانہ چارج ستیش چند دویدی نے پریس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ میں تقریباً 90 فیصد سویٹرتقسیم کیا جا چکا ہے۔

اور اگلے دو دنوں میں سبھی اسکولوں میں سویٹر تقسیم ہوجائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ویسے بچےعموما 25 دسمبر کے بعد ہی سویٹر پہنتے ہیں۔
اس بیان کے بعد سماجوادی پارٹی کے ضلع جنرل سیکرٹری جعفر اللہ خان نے پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کےوزراء کے بول ایسے ہی نکلتے ہیں۔

وزیر تعلیم کا بے تکا بیان: کہا بچے سویٹر 25 دسمبر کے بعد پہنتے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ گورکھپور میں بچوں کی موت ہوئی تب بھی ایک وزیر کی طرف سے اسی طرح کا بے تکا بیان آیا تھا۔
آج پھر وزیر تعلیم نے یہ کہا کہ عموما اسکولی بچے 25 دسمبر کے بعد ہی سویٹر بہنتے ہیں۔ ان کی کتھنی اور کرنی میں بہت فرق ہوتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details