ریاست اتر پردیش کے ضلع قنوج میں آگرہ۔ لکھنؤ ایکسپریس وے پر ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں ایک خاتون سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے۔ وہیں پانچ دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا۔ زخمیوں کی نازک حالت دیکھ کر ڈاکٹروں نے انہیں کانپور ریفر کردیا ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو میڈیکل کالج میں داخل کرایا۔ سنگین حالت کی وجہ سے تمام زخمیوں کو کانپور ریفر کردیا گیا ہے۔ پولیس نے کاغذی کارروائی کے بعد دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔